×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / متفق علیہ نواقضِ وضو اور روزہ

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

متفق علیہ نواقض وضو اور روزہ کون کون سے ہیں ؟ نواقض الوضوء والصوم المتفق عليها

المشاهدات:2600

متفق علیہ نواقضِ وضو اور روزہ کون کون سے ہیں ؟

نواقض الوضوء والصوم المتفق عليها

الجواب

حامداََ ومصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

جہاں تک نواقضِ وضو کا بیان ہے تو وہ حدیثِ ابی ہریرہ ؓ سے واضح ہوتے ہیں کہ اللہ کے رسولنے تفسیر بیان کرتے ہوئے نواقضِ وضو بیان فرمائے : مقعد سے ہوا کا خارج ہونا یا گوز مارنا ۔ یہ دونوں انسان سے خارج ہونے والی ہوا کی شکلیں ہیں جس میں ہوا کا آواز کے ساتھ خارج ہونا یا بلا آواز خارج ہونا شامل ہے ۔ یہ ایک نمونہ ہے ان چیزوں کا جن سے وضو ٹوٹتاہے اور اسی طرح پیشاب پاخانہ کا خارج ہونا۔ یہ نواقض وضو متفق علیہ ہیں تمام علماء کے نزدیک۔ اور بعض ایسی چیزیں ہیں جن میں علماء کا اختلا ف ہے ، جیسا کہ اونٹ کا گوشت کھانا ، اور جیسے موزوں پر مسح کی مدت کا ختم ہوجانا ، اور عورت کو چھونا، اور آلۂ تناسل کو چھونا اور اسی طرح کے دوسرے مسائل شامل ہیں۔

اور جہاں تک نواقضِ صوم یعنی روزہ توڑنے والی چیزوں کی بات ہے تو وہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد فرمائی ہیں :(ترجمہ)   اب تم ان کے (اپنی عورتوں )پاس جاسکتے ہو اور چاہواس چیز کو جس کو اللہ نے تمہارے لئے حلال کیاہے اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ سفیددھاگہ کالے دھاگے سے متمیز ہوجائے

اس میں اللہ تعالیٰ نے تین چیزیں بیان فرمائی ہیں جن سے روزہ دار کا رکنا اور بچنا ضروری ہے جن میں عورتوں سے جماع کرنا اور کھانا پینا شامل ہیں اور یہ تین چیزیں اہل علم کے ہاں متفق علیہ ہیں اور یہی تین چیزیں ہیں جن کو صحیحین میں وارد حدیثِ ابی ہریرہؓ ضامن بنتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حدیثِ قدسی میں ارشاد فرمایا:  ’’کہ بندہ اپنے کھانے ، اپنے پینے اور اپنی شہوت کو میرے لئے چھوڑتا ہے ‘‘ صحیح بخاری ۱۸۹۴ و صحیح مسلم۲۷۶۳

 


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130458 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات64826 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات64771 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات56897 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55867 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات54797 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52038 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46341 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف