×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / میری بیوی مجھے اپنے قریب نہیں آنے دیتی

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

میری بیوی مجھے اپنے قریب نہیں آنے دیتی حالانکہ ہمارا نکاح بھی ہوا جو اس کو ناپسندہے او ر میں نے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے پتہ نہیں چل سکا اور ہم پندرہ سال سے میاں بیوی کی زندگی گزار رہے ہیں اور نکاح میں بھی کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے آپ سے افادہ کی امیدہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا؟ زوجتي ترفض الجماع

المشاهدات:2612

میری بیوی مجھے اپنے قریب نہیں آنے دیتی حالانکہ ہمارا نکاح بھی ہوا جو اس کو ناپسندہے او ر میں نے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے پتہ نہیں چل سکا اور ہم پندرہ سال سے میاں بیوی کی زندگی گزار رہے ہیں اور نکاح میں بھی کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے آپ سے افادہ کی امیدہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا؟

زوجتي ترفض الجماع

الجواب

حامداََ ومصلیاََ۔۔۔

امابعد۔۔۔

عورت پر فرض ہے کہ وہ اپنے خاوند کے بستر پر جائے جب وہ اسے طلب کرے اور اس میں اس کو کوئی نقصان بھی نہیں ہے اور اس کے بارے میں بہت سی نصوص آئی ہیں جو عورت کو اپنے شوہر کے بستر پر نہ جانے سے روکتی ہیں ۔ امام مسلم ؒ نے حضرت ابوہریرہؓ سے آپکی حدیث نقل کی ہے جس میں اللہ کے رسول قسم کھا کر ارشاد فرمارہے ہیں کہ :’’قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے جب کوئی مرد اپنی بیوی کو بستر پر بلاتا ہے اور وہ انکارکرے تو آسمان والا ناراض ہوتا ہے جب تک اس کا شوہر اس سے راضی نہ ہو‘‘۔

پس آپ کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اگر آپ کی بیوی ان باتوں سے بے خبر ہے تو آپ ان کو بتائیں اور ان سے سبب کے بارے میں پوچھیں تاکہ اس مسئلہ کا کوئی حل نکلے اور میں آ پ کو ان کے ساتھ حسن معاشرت کرنے کی اور ان کا حال احوال پوچھنے کی نصیحت کرتا ہوں تاکہ اس سے ازالہ ہوجائے کیونکہ کبھی کبھی عورتیں اس وجہ سے بھی متنفر ہوجاتی ہیں ۔ اگر اس کے بعد بھی آپ کو کوئی راستہ نہ ملے تو اور آپ دوسرا نکاح کرنے پر قادر ہوں تو اس کو بتا دیں کہ اس کو منع کرنا اپنے قریب آنے سے دوسری نکاح پر مجبور کررہا ہے تاکہ وہ پاک دامنی کی زندگی گزار سکے ۔  اللہ تعالیٰ آ پ کے حال پر رحم فرمائے  ! آمین

آپ کا بھائی

خالد المصلح

06/09/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130808 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات65078 )
8. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات65037 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات57014 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55963 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات55025 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52245 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46482 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف