×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / خوارج کی بدعت زندقہ اور الحاد میں سے نہیں

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

ابن تیمیہؒ ’’منہاج السنۃ النبویۃ‘‘ میں خوارج کے بارے میں فرماتے ہیں ،:’’کہ وہ لوگ گمراہ ہوئے اور اپنی بدعت میں جہالت کو اختیار کیا اور ان کی یہ بدعت زندقہ اورالحاد کی وجہ سے نہیں بلکہ قرآن کے معانی کو غلط سمجھنے اور جہالت کی وجہ سے وجود میں آئی ۔ پھر روافض کے بارے میں فرمایاکہ اصل میں ان کی بدعت زندقہ اور الحاد کی وجہ سے شروع ہوئی ۔ اب سوال یہ ہے کہ خوارج کی بدعت کا سبب کیا تھا اور اس طرح روافض کی بدعت کاسبب اور الحاد سے کیا مرادہے ؟ کیا یہ شرک باللہ ہے جیسا کہ اہل بیت سے مدد مانگنا؟ بدعة الخوارج لم تكن عن زندقة وإلحاد

المشاهدات:2052

ابن تیمیہؒ ’’منہاج السنۃ النبویۃ‘‘ میں خوارج کے بارے میں فرماتے ہیں ،:’’کہ وہ لوگ گمراہ ہوئے اور اپنی بدعت میں جہالت کو اختیار کیا اور ان کی یہ بدعت زندقہ اورالحاد کی وجہ سے نہیں بلکہ قرآن کے معانی کو غلط سمجھنے اور جہالت کی وجہ سے وجود میں آئی ۔ پھر روافض کے بارے میں فرمایاکہ اصل میں ان کی بدعت زندقہ اور الحاد کی وجہ سے شروع ہوئی ۔ اب سوال یہ ہے کہ خوارج کی بدعت کا سبب کیا تھا اور اس طرح روافض کی بدعت کاسبب اور الحاد سے کیا مرادہے ؟ کیا یہ شرک باللہ ہے جیسا کہ اہل بیت سے مدد مانگنا؟

بدعة الخوارج لم تكن عن زندقة وإلحاد

الجواب

حامداََ ومصلیاََ۔۔۔

امابعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے

الحاد لغت میں لحد سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ہٹ جانا۔ اسی کا اطلاق حق سے ہٹ کر باطل کی طرف آنے پر ہونے لگاتو حضرت شیخ ؒ کے قول کا مطلب بدعت خوارج کے بارے میں یہ تھا کہ ان کا راستے سے بھٹکنا حق اور ہدایت سے ہٹ جانے کے قصہ سے نہیں بلکہ وہ حق اور ہدایت کے طالب تھے لیکن وہ راستے سے ہٹ گئے اور حق کو پانے کی ان کو توفیق نہ ملی۔

جیسا کہ حضرت علیؓ سے منقول ہے کہ ان سے خوارج کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کفارہیں ؟ فرمایا: وہ کفر سے بھاگے ہیں ، مطلب یہ کہ انہوں نے اس قول کو اسی لئے کہا کہ وہ کفر سے بھاگنا چاہتے تھے اور حق کے طلبگار تھے لیکن وہ حق کا ادراک نہ کرسکے۔

اور خوارج کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے تکفیر میں غلو کی اور وعید کے نصوص کو وعد پر محمول کیا اور اہلِ علم نے حدیثاََ وقدیماََ ان بدعت اورگمراہی کو بیان کیا ہے ۔

جہاں حضرت شیخ کا قول ہے روافض اور ان کے بدعت کی اصل الحاد بتانے کا تو یہ اسی لئے ہے کہ وہ حق سے اتباعِ نفسانی کی وجہ سے ہٹ گئے تھے اور ان کی بدعت کو علماء نے تقسیم کیا ہے اور ان تمام شبہات کا رد کیا ہے اور اس میں سب سے خطرناک شرک ہے اور اس بات کا اعتقاد ہے کہ ائمہ اثنا عشرہ کا بچاؤ کریں گے ۔ اور تمام صحابہ کو کافر کہنا یا ان پر طعن کرنا اور ان کو فاسق بنانا اور قرآن کے تحریف کا قائل ہونا شامل ہے ۔


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130458 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات64826 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات64771 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات56897 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55868 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات54797 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52038 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46341 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف