×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / اللہ تعالیٰ کے فرمان ’’جنب اللہ ‘‘ سے مقصود

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

اللہ تعالیٰ نے فرمایا’’أن تقول نفس یا حسرتی علی مافرطت فی جنب اللہ وان کنت لمن الخاسرین‘‘ جنب اللہ سے کیا مقصود ہے؟ کیا یہ اللہ کی صفات میں سے کوئی صفت ہے؟ اور اس کا اثبات کیسے ہے؟ المقصود بقوله تعالى : جنب الله

المشاهدات:3534
- Aa +

اللہ تعالیٰ نے فرمایا’’أن تقول نفس یا حسرتی علی مافرطت فی جنب اللہ وان کنت لمن الخاسرین‘‘ جنب اللہ سے کیا مقصود ہے؟ کیا یہ اللہ کی صفات میں سے کوئی صفت ہے؟ اور اس کا اثبات کیسے ہے؟

المقصود بقوله تعالى : جنب الله

الجواب

امابعد

جنب اللہ کے معنی میں اہل علم کے متعدد اقوال ہیں:

ایک قول ہے :  ’’فی حق اللہ‘‘  (اللہ کے حق میں)

 اور کہا گیا ہے کہ :  ’’فی أمر اللہ‘‘  ( اللہ کے امر میں )

اور ایک قول یہ بھی ہے :  ’’فی جھۃ اللہ‘‘  (اللہ کی جہت میں)

ایک قول ہے :  ’’جانب اللہ‘‘  (اللہ کی جانب)

جنب یعنی (پہلو) کی اضافت اللہ کی طرف کرنے میں یہ بات لازم نہیں آتی کہ یہ اللہ کی صفت ہی ہے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ اپنی کتاب (الجواب الصحیح لمن بدل دین المسیح ) میں صفحہ(۴۱۶/۴) پر لکھتے ہیں ’’بلکہ کبھی کبھار تخلیق کردہ اعیان اور ان کے صفات کی اضافت اللہ کی طرف کردی جاتی ہے جو کہ بالاتفاق اس کی صفت نہیں ہے جیسے بیت اللہ ، ناقۃاللہ ، عباداللہ وغیرہ۔ پھر فرمایا: اور قرآن میں یہ بات موجود ہے جو کہ واضح کردیتی ہے کہ جنب (پہلو) سے مراد وہ پہلو نہیں جیسا انسان کاہوتاہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:’’یہ کہے ہائے میری حسرت جو میں نے اللہ کے حق میں کوتاہی کی‘‘ تفریط (کوتاہی) اللہ کی صفات میں سے بالکل نہیں اور انسان جب کہتا ہے فلاں نے فلاں کی جنب میں تفریط کی یا جانب کا لفظ استعمال کیا جائے اس سے مراد یہ نہیں لیاجاتا ہے کہ یہ کسی ایسی چیز میں کوتاہی ہے جو نفس انسان کا حصہ ہے بلکہ مراد یہ ہوتا ہے کہ اس نے اس کے حق میں تفریط کی ، پھر آگے کہتے ہیں ’’اور اگر یہ مان لیا جائے کہ اضافت یہاں اللہ کی صفت کو متضمن ہے تو اس میں بھی کلام ہوگا جو باقی تمام اللہ تعالیٰ کی صفات میں ہوتا ہے اور اس سے باطل لزو م حاصل نہیں ہوگا‘‘۔

شیخ الاسلام ؒ کے کلام یہ ظاہر ہورہا ہے کہ انہوں نے جنب کو اللہ کی صفت نہیں بنایابلکہ فتاوی میں وہ کہا جو آیت کہ اسی بات پر عدم دلالت کی تصریح کرتاہے۔

اور بعض صفات ثابت کرنے والے کہتے ہیں کہ یہاں بھی صفت پر بھی دلالت ہے جیسے دیگر جگہوں پر ہے بلکہ جب انہوں نے کچھ نصوص کو صفات پر دلالت کرتے دیکھا تو پھر آیت جہاں ان کو وہم ہو کہ اس میں اللہ کی طرف اضافت ہے اس کو صفت کی اضافت بنا ڈالا جیسے اللہ تعالیٰ کافرمان ہے :(ترجمہ) ’’ اللہ کے حق میں کوتاہی کی‘‘۔ جبکہ یہ آیت آیاتِ صفات میں سے نہیں ہے ۔ واللہ أعلم۔


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130458 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات64827 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات64771 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات56897 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55868 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات54797 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52040 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46342 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف