کیا یہ ممکن ہے کہ مکہ کو دارالکفر کہا جائے اگر کفار یا مرتدین اس پر قبضہ کر لیں اور اپنا حکم جاری کر دیں؛ جیسا کہ قرامطہ وغیرہ؟
هل من الممكن تسمية مكة دار كفر؟
کیا یہ ممکن ہے کہ مکہ کو دارالکفر کہا جائے اگر کفار یا مرتدین اس پر قبضہ کر لیں اور اپنا حکم جاری کر دیں؛ جیسا کہ قرامطہ وغیرہ؟
هل من الممكن تسمية مكة دار كفر؟
الجواب
حامداََومصلیاََ۔۔۔
امابعد۔۔۔
اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ
جب سے رسول اللہ ﷺنے مکہ فتح کیا ہے اللہ تعالی نے اسے شرف بخشا ہے، یہ دار الاسلام ہے اور اللہ تعالی نے اسے کفار کے ہاتھوں سے محفوظ فرمایا ہے، اور جہاں تک قرامطہ کا اس کی حرمت کو نقصان پہنچانا ہے اور اس میں فساد مچانا، حجاج کو قتل کرنا اور وہاں دفن کرنے کا تعلق ہے تو یہ ایک عارضی امر ہے جو کچھ دن رہا پھر اللہ تعالی نے حرم کو اس مصیبت سے نجات دلا دی اور مسلمانوں کو عافیت بخشی،مگر اس صورت میں بھی اس کا دارلاسلام ہونے کا وصف ختم نہیں ہوا۔
بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے، اگرچہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ دارالاسلام ہی رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالی پتلی پنڈلی والے کے ہاتھوں کعبہ کو زمین بوس کرنے کا ارادہ فرما لے اور یہ ان حالات میں ہو گا جب زمین پر کوئی اللہ اللہ کہنے والا نہیں ہو گا جیسا کہ صحیح مسلم میں (۱۴۸) حضرت انسؓ کی مرفوع حدیث میں ہے: (قیامت کسی ایسے شخص پر قائم نہیں ہو گی جو اللہ اللہ کہتا ہو)۔ واللہ اعلم
آپ کا بھائی
خالد المصلح
10/02/1425هـ