فقہ حنبلی کی اہم کتابیں کون کون سی ہیں؟ اور ان کی اہمیت کے اعتبار سے ترتیب کیا ہے؟
أهم الكتب في الفقه الحنبلي
فقہ حنبلی کی اہم کتابیں کون کون سی ہیں؟ اور ان کی اہمیت کے اعتبار سے ترتیب کیا ہے؟
أهم الكتب في الفقه الحنبلي
الجواب
حامداََ و مصلیاََ۔۔۔
اما بعد۔۔۔
اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ
مذاہب میں فقہ کی کتابیں غرض و مقصد کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہیں،کچھ کتابیں ہیں جن کا شمار مختصرات میں ہوتا ہے اور کچھ کتابیں روایات و اقوال کی ہیں، کچھ کتابیں استدلال سے تعلق رکھتی ہیں اور کچھ کتابیں دیگر مذاہب کے ساتھ اختلاف پر ہوتی ہیں۔
جہاں تک فقہ حنبلی کی کتب کے بارے میں آپ کے سؤال کا تعلق ہے تو اس کا جواب ملاحظہ فرمائیں:
کتب مختصرہ میں درج ذیل کتب ہیں:
۱- زاد المستقنع في اختصار المقنع لشرف الدين الحجاوي
۲- دليل الطالب لنيل المطالب للشيخ مرعي
مذہب میں کتب خلاف یہ ہیں:
۱- الفروع لابن مفلح
۲- والإنصاف في معرفة الراجح من الخلاف للمرداوي
استدلال اور اقوال و روایات کی کتب درج ذیل ہیں:
۱- الكافي في فقه الإمام أحمد لابن قدامة
۲- المبدع لعبد الله بن مفلح
مذہب کی شروحات یہ ہیں:
۱- شرح المنتهى
۲- كشاف القناع شرح الإقناع لمنصور البهوتي
یہ دونوں کتابیں حنبلی مذھب کے متأخرين ابن نجار اور حجاوی کی لکھی ہوئی کتابوں کے شروحات ہیں، جن میں سے شیخ منصور اپنے وسیع علم کی وجہ سے مشہور ہیں۔
غیر حنابلہ کے ساتھ اختلاف پر درج ذیل کتب ہیں:
۱- كتاب المغني لابن قدامة
اور یہ کتاب حقیقت میں حنبلی فقہ کا ایک جامع انسائیکلوپیڈیا ہے جو ہر طالب علم کی ضرورت ہے۔ واللہ الموفق۔
آپ کا بھائی
خالد المصلح
03/01/1425هـ