×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / کیا میرے لئے اس درخت کا کاٹنا جائز ہے؟

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

میرے گھر کے قریب ایک پرانا درخت ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتے بڑھتے گھر سے بھی بلند آور ہوگیا ہے اور اب ہر وقت اس کے پتے چھت کے بالائی سطح پر گرتے رہتے ہیں ، اور بسا اوقات تو یہ پتے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے ہوئے پرنالہ کو بھی بند کردیتے ہیں ، بلکہ ایک مرتبہ تو خوب موسلادھار بارش برسنے کے بعد جب بارش کا پانی چھت پر جمع ہوا تو چھت گرنے کے قریب ہوگئی تھی اس لئے کہ وہ چھت ذرا سی پرانی ہے ، اور اس دن اگر فضل الٰہی شامل حال نہ ہوتا تو شاید اس دن چھت گرکر ہم اللہ کو پیارے بھی ہوچکے ہوتے ۔ بہرکیف ! اب اس درخت کے سا تھ میں کیا کروں؟ اس کی مکمل بیخ کنی کرلوں یا پھر اس کی شاخیں وغیرہ تراش لوں؟ لیکن ساتھ یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ یہ درخت حرم مکہ میں ہے ۔ ازراہ کرم جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں هل يجوز لي قطع هذه الشجرة؟

المشاهدات:3972
- Aa +

میرے گھر کے قریب ایک پرانا درخت ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتے بڑھتے گھر سے بھی بلند آور ہوگیا ہے اور اب ہر وقت اس کے پتے چھت کے بالائی سطح پر گرتے رہتے ہیں ، اور بسا اوقات تو یہ پتے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے ہوئے پرنالہ کو بھی بند کردیتے ہیں ، بلکہ ایک مرتبہ تو خوب موسلادھار بارش برسنے کے بعد جب بارش کا پانی چھت پر جمع ہوا تو چھت گرنے کے قریب ہوگئی تھی اس لئے کہ وہ چھت ذرا سی پرانی ہے ، اور اس دن اگر فضلِ الٰہی شاملِ حال نہ ہوتا تو شاید اس دن چھت گرکر ہم اللہ کو پیارے بھی ہوچکے ہوتے ۔ بہرکیف ! اب اس درخت کے سا تھ میں کیا کروں؟ اس کی مکمل بیخ کنی کرلوں یا پھر اس کی شاخیں وغیرہ تراش لوں؟ لیکن ساتھ یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ یہ درخت حرمِ مکہ میں ہے ۔ ازراہِ کرم جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں

هل يجوز لي قطع هذه الشجرة؟

الجواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ

آپ جو مرضی اس درخت کے ساتھ کریں چاہے اس کو جڑ سے اکھاڑ لے یا پھر اس کی شاخیں وغیرہ تراشیں ، اس لئے کہ حرم میں جن درختوں کو کاٹنے کی ممانعت احادیثِ مبارکہ میں وارد ہوئی ہے وہ خود رو درختوں کے بارے میں ہے یعنی وہ درخت جن میں کسی انسان کا عمل دخل نہ ہو۔ یہی جمہور علماء کا مذہب ہے ۔ البتہ جو درخت لوگوں کے کاشت کئے ہوئے ہوں تو پھر وہ ممانعت والے حکم میں داخل نہیں ہیں ۔

آپ کا بھائی

خالد المصلح

26/10/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130807 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات65078 )
8. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات65037 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات57012 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55963 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات55025 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52244 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46480 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف