×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / رمضان میں دن کے وقت ارادی طور پر یا غیر ارادی طور پر منی کے نکالنے کا حکم

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

کسی شخص نے رمضان میں دن کے وقت ارادی طور پر یا غیر ارادی طور پر منی کا انزال کیا تو اس کا آپ کی نظر میں حکم شرعی کیا ہے؟ حكم إنزال المني في نهار رمضان بتعمد أو بدون

المشاهدات:2285

کسی شخص نے رمضان میں دن کے وقت ارادی طور پر یا غیر ارادی طور پر منی کا انزال کیا تو اس کا آپ کی نظر میں حکم شرعی کیا ہے؟

حكم إنزال المني في نهار رمضان بتعمد أو بدون

الجواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

احناف، شوافع، مالکیہ اور حنابلہ کے جمہور علماء کا کہنا ہے کہ ارادی طور پر منی کا انزال اگرچہ جماع کی صورت میں نہ ہو روزے کو فاسد کر دیتا ہے، چاہے مشت زنی والی صورت ہو یا کوئی اور۔

اور بنیاد اس مسئلہ میں ابوہریرہ ؓ والی حدیث ہے جو کہ شیخان نے روایت کی ہے کہ نبی نے فرمایا: ((اللہ تعالی فرماتے ہیں: ابن آدم کا ہر عمل اس کیلئے ہے سوائے روزے کے۔ کیونکہ وہ میرے لئے ہے اور میں اس کا اجر خود دوں گا)) اور بخاری کی روایت میں ہے: ((وہ اپنا کھانا پینا اور شہوت میرے لئے چھوڑتا ہے)) اور مسلم کی روایت میں ہے: ((وہ اپنا کھانا اور شہوت میرے لئے چھوڑتا ہے)) تو آپ کا شہوت کا ذکر کرنا یہ عام ہے اس میں تمام وسائل شامل ہیں جس سے شہوت حاصل کی جاتی ہے حتی جماع کے علاوہ کے وسائل بھی اور اس بات پر صحیح مسلم کی روایت دلالت کر رہی ہے جو کہ ابوذرؓ سے مروی ہے: کہ آپنے فرمایا: ((تمہارے لئے شرمگاہ میں بھی صدقہ کا اجر ہے)) صحابی نے کہا : یا رسول اللہ کیا ہم میں سے کوئی اپنی شہوت پوری کرے تو اس میں بھی اجر ہے؟ فرمایا: ((کیا کہتے ہو اگر اس نے اسے حرام جگہ پر استعمال کیا تو اس پر گناہ ہو گا؟ اسی طرح اگر حلال جگہ استعمال کرتا ہے تو اسے اجر ملے گا)) شرمگاہ کا ذکر کرنے سے اگرچہ جماع مراد ہے لیکن جو اس سے کم درجے کی چیز ہے جس سے تلذذ حاصل ہوتا ہے وہ بھی حدیث کے تحت داخل ہے کیونکہ شہوت کے معنی کو سب شامل ہے ، معنی یہ ہے کہ ہر وہ چیز جس سے نفس کو لذت حاصل ہو اور وہ اس کی طرف مائل ہو۔ اسی وجہ سے شافعیہ کے ہاں شہوات کو علی الاطلاق چھوڑ دینا مستحب ہے، صائم کیلئے بوسہ لینے کی کراہیت کی علت کے بارے میں کہتے ہیں جیسے مغنی المحتاج میں لکھا ہے(۱۶۰/۲): اور کیونکہ صائم کیلئے سنت یہ ہے کہ مطلقاََ شہوات کر چھوڑ دے۔ تو یہ اگرچہ نا قابل تسلیم ہے مگر یہ کہ جس نے قضائے شہوت مشت زنی یا مباشرت کے ذریعے پوری کرنا چاہی اس نے بھی شہوت تو نہ چھوڑی، تو اس کو صرف جماع پر محمول کرنا ٹھیک نہیں۔

اور جہاں تک منی کا غیر ارادی طور پر نکلنے کا تعلق ہے تو اس کا روزے پر بالاتفاق کوئی اثر نہیں پڑتا، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ((جس میں تم کو خطا ہو جائے اس میں تم پر کوئی پکڑ نہیں مگر اس پر جس کا تمہارے دل ارادہ رکھتے ہوں)) [الاحزاب:۵] اور یہ حدیث میں بھی آیا ہے جو کہ امام ترمذی اور دیگر نے ابو سعید خدری سے مرفوعاََ ذکر کی ہے: ((تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا: حجامہ،الٹی اور احتلام))، اس حدیث کو بعض ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے جن میں احمد، ذہبی اور ابن خزیمہ شامل ہیں، امام ترمذی نے اس کے بارے میں کہا ہے:ابو سعید کی حدیث غیر محفوظ ہے۔

تو اس میں مرجع اجماع ہے اور وہ نصوص جو دلالت کر رہی ہیں اس پر کہ سویا ہوا شخص مرفوع القلم ہے اور وہ نصوص جو عدم تعمد پر عدم مؤاخذہ کے بارے میں ہیں، واللہ اعلم۔

آپ کا بھائی/

خالد المصلح

11/09/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127618 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62695 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59313 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55713 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55184 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52073 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50038 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45046 )

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف