×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / قرّاء حضرات کو زکوٰۃ دینے کا حکم

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

قراء حضرات کو ماہانہ تنخواہوں کی طرح زکوٰۃ دینے کا کیا حکم ہے؟ ما حكم دفع الزكاة كرواتب لمعلمي القرآن؟

المشاهدات:1195

قرّاء حضرات کو ماہانہ تنخواہوں کی طرح زکوٰۃ دینے کا کیا حکم ہے؟

ما حكم دفع الزكاة كرواتب لمعلمي القرآن؟

الجواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے جو مصارف قرآن کریم میں ذکر کئے ہیں وہ یہ ہیں: ﴿بے شک زکوٰۃ فقراء، مساکین، زکوٰۃ پر کام کرنے والوں، نئے اسلام لانے والوں کی دلجوئی، غلاموں، قرضداروں، اللہ کے راستے میں چلنے والے مجاہدین اور راہگیر مسافروں کے لئے ہے﴾ {التوبۃ: ۶۰} یہ وہ آٹھ مصارف ہیں جن کو زکوٰۃ دینا جائز ہے ۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا طلبِ علم اور اس سے تعلق رکھنے والے باقی شعبے مثلا حفظِ قرآن، حفظِ سنت، تعلیمِ سنت، تعلیمِ قرآن اور باقی تمام علومِ شرعیہ اس آیت کے تحت داخل ہیں یا نہیں؟ علماء کی ایک جماعت کے نزدیک یہ سب شعبے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے تحت (وفی سبیل اللہ) کے تحت داخل ہیں اس لئے کہ یہ سب بھی اللہ کے راستے میں جہاد کی طرح ہیں ، کہ ہر وہ کام جو حفظِ دین کا وسیلہ ہو تو وہ اللہ کے راستے کوشامل ہے، پھر چاہے وہ دشمنوں کے ساتھ قتال ہو، یا چاہے دین وشریعت کی حفاظت و صیانت کے لئے ہو سب برابر ہیں اورفی سبیل اللہ کے تحت داخل ہیں۔

پس اہل علم کی ایک بڑی جماعت جنہوں نے فی سبیل اللہ سے جواز کا استدلال کیا ہے تو ان کے نزدیک سبیل اللہ میں علمِ شرعی کے تمام اقسام شامل ہیں ۔

 لہٰذا اسی پر قیاس کرتے ہوئے علمی مدارس کے اساتذہ اور علمی اداروں کے قائم کرنے والوں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے، اور اس دور میں یہ اختیار اور بھی مستحکم ہوجاتا ہے کہ لوگ اس دور میں زکوٰۃ کو طرح طرح کی جگہوں میں خرچ کرتے ہیں ، خاص طور پر زکوٰۃ اور خیرات وصدقات میں کہ ان کو غیرعلمی اداروں میں دیا جاتا ہے ، کہ لوگ پریشان حالوں کی مدد ومعاونت کرنے میں بڑی چستی دکھاتے ہیں کہ ان کے لئے کنؤیں کھودتے ہیں ، اور یتیم خانوں اور پُوَر ہاؤسز وقف کرتے ہیں، لیکن علمی اداروں پر بہت کم لوگ خرچ کرتے ہیں ، لہٰذا ہم لوگوں سے یہی کہتے ہیں کہ علم ، طلبِ علم ، اہل علم ، اور علم میں مشغول رہنے والوں پر زکوٰۃ کا مال صرف کیا جائے ، اس قول میں وسعت ہے اوریہ اہل علم کی ایک بڑی جماعت کا قول ہے ۔

لیکن مجھے شیخ عبدالعزیز اور شیخ عثیمین رحمہمااللہ کا ایک فتوی یاد آگیا جس میں یہی معنی پایا جاتا ہے کہ علمی حلقوں پر زکوٰۃ کا مال صرف کرنا جائز ہے ، بشرطیکہ جب ان کا کوئی اور ذریعۂ آمدن نہ ہو، جواز کے اعتبار سے شیخ عثیمینؒ کے قول میں تو تھوڑا بہت تذبذب ہے لیکن شیخ عبدالعزیزؒ کا قول بالکل صاف اور بے غبار ہے ۔


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127302 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62442 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات58480 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55639 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55144 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات51717 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات49852 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات44090 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف