×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / نفسِ تجارتی سامان میں سے زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

میں ایک کپڑوں کا سوداگر ہوں ، اوریہاں پر ایک ایسوسی ایشن چیرٹی (انجمن صدقہ) ہے جو کپڑوں کے تاجروں سے کپڑے لے کر عیدالفطر کے آنے سے پہلے پہلے ان کپڑوں کو فقراء پر تقسیم کرتے ہیں تاکہ باقی لوگوں کی طرح فقراء کے بچے بھی نئے پیراہن میں ظاہر ہوں ، اب جناب مآب سے سوال یہ ہے کہ میرا اس ادارہ کو کپڑے دے کر ان کو اپنے تجارتی مال کے زکوٰۃ سے شمار کرنا جائز ہے ؟ حكم إخراج الزكاة من عين عروض التجارة

المشاهدات:1808

میں ایک کپڑوں کا سوداگر ہوں ، اوریہاں پر ایک ایسوسی ایشن چیرٹی (انجمنِ صدقہ) ہے جو کپڑوں کے تاجروں سے کپڑے لے کر عیدالفطر کے آنے سے پہلے پہلے ان کپڑوں کو فقراء پر تقسیم کرتے ہیں تاکہ باقی لوگوں کی طرح فقراء کے بچے بھی نئے پیراہن میں ظاہر ہوں ، اب جنابِ مآب سے سوال یہ ہے کہ میرا اس ادارہ کو کپڑے دے کر ان کو اپنے تجارتی مال کے زکوٰۃ سے شمار کرنا جائز ہے ؟

حكم إخراج الزكاة من عين عروض التجارة

الجواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

کپڑوں وغیرہ میں نفسِ تجارتی سامان میں سے زکوٰۃ اس کی قیمت پر واجب ہوتی ہے ، اور یہی جمہور علماء کا مذہب ہے ، لہٰذا اس کی نقد ادائیگی واجب ہے ، اور ان کے نزدیک نفسِ سامان میں سے زکوٰۃ دینا کافی نہیں ہے ۔

 اور امام ابوحنیفہؒ اور امام شافعی ؒ کے ایک قول کے مطابق نفسِ تجارتی سامان میں سے زکوٰۃ کی ادائیگی جائز ہے ۔

اور مجھے بھی راجح یہی لگ رہا ہے کہ نفسِ تجارتی سامان سے زکوٰۃ کی ادائیگی ایسی صورت میں جائز ہے جب اس میں زکوٰۃ کے اہل کے لئے کوئی مصلحت ہو ، یا ان کی ضرورت اسی نفسِ سامان سے وابستہ ہو ، وگرنہ درحقیقت تو زکوٰۃ تجارتی سامان کی قیمت میں واجب ہے ۔ واللہ أعلم

آپ کا بھائی/

خالد المصلح

25/09/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات131336 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات65475 )
8. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات65311 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات57174 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات56078 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات55270 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52519 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46632 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف