×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / زنا میں مقرر حدبندی

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

میرے دل میں ایک عجیب طرح کا وسوسہ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پس وپیش اورکشکمش کا شکار ہوتا ہوں، وہ یہ کہ مجھے علم نہیں ہے کہ زنا کی مقررہ حدبندی کیا ہے ، کیا زنا صرف ادخال ذکر کا نام ہے یا پھر ہاتھوں سے چھونے کو بھی زنا کہتے ہیں ، مطلب یہ کہ اگر کوئی صرف ہاتھوں سے لمس کرے گا تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی یا پھر مکمل طور پر عضو تناسل کے ادخال سے ہی حد واجب ہوگی؟ فرض کریں میں ایک اصولی فقیہ سے مناظرہ کر رہا ہوں تو میں اس کو نقلی صحیح دلائل کے ساتھ کیسے مطمئن کروں گا؟ مجھے شیخ ابن عثیمین کی کتاب ’’لقاءات الباب المفتوح‘‘ میں ایک فتوی ملا جس میں ان سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس نے عزل کیا ہو لیکن انزال نہ ہوا ہو تو انہوں نے جواب میں لکھا ہے کہ احتیاط اسی میں ہے کہ غسل کرے ، لیکن بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس پر غسل واجب نہیں ہے اس لئے کہ شرمگاہیں نہیں ملیں ، اب مجھے نہیں پتہ کہ اس سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟ ضابط الحد في الزنا

المشاهدات:1263

میرے دل میں ایک عجیب طرح کا وسوسہ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پس وپیش اورکشکمش کا شکار ہوتا ہوں، وہ یہ کہ مجھے علم نہیں ہے کہ زنا کی مقررہ حدبندی کیا ہے ، کیا زنا صرف ادخالِ ذکر کا نام ہے یا پھر ہاتھوں سے چھونے کو بھی زنا کہتے ہیں ، مطلب یہ کہ اگر کوئی صرف ہاتھوں سے لمس کرے گا تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی یا پھر مکمل طور پر عضوِ تناسل کے ادخال سے ہی حد واجب ہوگی؟ فرض کریں میں ایک اصولی فقیہ سے مناظرہ کر رہا ہوں تو میں اس کو نقلی صحیح دلائل کے ساتھ کیسے مطمئن کروں گا؟ مجھے شیخ ابن عثیمین کی کتاب ’’لقاءات الباب المفتوح‘‘ میں ایک فتوی ملا جس میں ان سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس نے عزل کیا ہو لیکن انزال نہ ہوا ہو تو انہوں نے جواب میں لکھا ہے کہ احتیاط اسی میں ہے کہ غسل کرے ، لیکن بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس پر غسل واجب نہیں ہے اس لئے کہ شرمگاہیں نہیں ملیں ، اب مجھے نہیں پتہ کہ اس سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

ضابط الحد في الزنا

الجواب

حمد و ثنا ء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس زنا پر حد کا حکم جاری ہوتا ہے تو یہ وہ زنا ہے جس میں عضوِ تناسل کا ادخال ہو جائے ، باقی اس کے علاوہ جو لطف اندوزی ہوتی ہے حرام کردہ زنا ہے ، جیسا کہ اللہ کے رسول کا ارشاد گرامی ہے: ’’آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے ، کانوں کا زنا سننا ہے ، زبان کا زنا بولنا ہے ، ہاتھوں کا زنا پکڑنا ہے ، اور پاؤں کا زنا غلط جگہوں کی طرف جانا ہے‘‘۔ اس حدیث کو امام بخاری ؒ اور امام مسلم ؒ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی ہے اور اس حدیث میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہر عضو کا زنا ہے جس سے گریز و اجتناب ضروری ہے ، اور اللہ تعالیٰ نے زنا کے سارے راستے مٹاتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے: ﴿اور زنا کے قریب بھی نہ پھٹکواس لئے کہ وہ بہت گندا اور برا راستہ ہے﴾ (الاسراء: ۳۲) لیکن اس سے حد ثابت نہیں ہوتی ۔

جہاں تک حد کی بات ہے تو یہ ایک دنیاوی سزا ہے اس لئے جو ہم نے ذکر کیا ہے یہ اس پر ایک زائد امر ہے پس اس سے حد ثابت نہیں ہوتی مگر چند شرائط کے ساتھ ، اور انہی شرائط میں سے ایک عضوِ تناسل کے سر کو بھی داخل کرنا ہے جو کہ ختنہ کی جگہ سے اوپر اوپر ہوتا ہے ۔

باقی آپ نے جس کے بارے میں پوچھا ہے کہ اگر حائل کے ساتھ لطف اندوزی حاصل کی جائے تو اس پر تو سب کا اتفاق ہے اگر وہ حائل اتنا باریک ہو کہ وہ مانع نہ ہو اور جس سے شرمگاہ کی گرمی اور لذت حاصل ہو تو اسکا کوئی اثر نہیں ، فقہاء کا اختلاف اس صورت میں ہے جب وہ حائل موٹا ہو تو بعض علماء نے اس کو شبہ میں سے شمار کیا ہے جو حد سے مانع ہے ۔

باقی آپ نے شیخ ابن عثیمین ؒ سے سنا ہے تو یہ وجوبِ غسل سے متعلق ہے ، اس لئے کہ غسل یا تو انزال سے واجب ہوتا ہے یا شرمگاہوں کے ملنے سے ، اور یہاں پہ حائل کی وجہ سے نہ تو انزال ہوا ہے اور نہ ہی شرمگاہ ملے ہیں ، اس لئے علماء کا اس صورت میں وجوبِ غسل کے بارے میں اختلاف ہے ، اور رہا حد کا مسئلہ تو اس کا تعلق عضوِ تناسل کے ادخال کے ساتھ ہے نہ کہ شرمگاہوں کے ملنے کے ساتھ ، لہٰذا دونوں مسئلوں میں لزوم نہ کریں


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127301 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62441 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات58477 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55639 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55144 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات51717 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات49852 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات44088 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف