×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / مزدور کو اس کے کفیل کے خلاف بگاڑنا

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

میں نے ایک مزدورکے ساتھ اس بات پر ایگریمنٹ کیا کہ وہ اپنے کفالت کنندہ کے عقد کو منظم طریقہ سے فسخ کر دے پھر اپنے وطن جائے اور وہاں سے منظم طریقہ پر میری کفالت میں آجائے ، اب سوال یہ ہے کہ اس کا کیا حکم ہے؟ إفساد أجير على كفيله

المشاهدات:1501

میں نے ایک مزدورکے ساتھ اس بات پر ایگریمنٹ کیا کہ وہ اپنے کفالت کنندہ کے عقد کو منظم طریقہ سے فسخ کر دے پھر اپنے وطن جائے اور وہاں سے منظم طریقہ پر میری کفالت میں آجائے ، اب سوال یہ ہے کہ اس کا کیا حکم ہے؟

إفساد أجير على كفيله

الجواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

اس طرح کرنا جائز نہیں ہے اس لئے کہ اللہ کے رسولنے مسلمان کو دوسرے مسلمان کے حق میں زیادتی کرنے سے منع فرمایا ہے ، اسی سے آپکی حدیث مبارکہ بھی ہے جو صحیحین میں حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے: ’’تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے سودے پر بیع نہ کرے‘‘، یہ حکم تمام مالی معاملات کو شامل ہے، اب اسی میں سے اجرت پر مزدوروں کے لینے کا حکم بھی ہے، اس لئے اپنے بھائی کے اجرت لینے کے اوپر آپ کے لئے اس مزدور کو اجرت پر لینا جائز نہیں ہے اس لئے کہ ان دونوں کا عقد پر اتفاق ہوا ہے، اور اس کے عدمِ جواز کی وجہ یہ ہے کہ یہ بھی اس حکم کے تحت آتا ہے جس سے اللہ کے رسولنے منع فرمایا ہے ۔

اس کی حرمت پر شیخین کی حضرت انسؓ سے روایت کردہ حدیث بھی تائید کرتی ہے جس میں اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی اس وقت تک ایمان والا نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کے لئے وہ چیز پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے‘‘، اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ہر ایسا معاملہ جو انسان پر شاق گزرے اور اس کے دل پر ناگوار گزرے تو انسان کو چاہئے کہ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ وہ معاملہ نہ کرے ، اور اگر آپ کو اس مزدور کو اجرت پر لینے کی رغبت ہے تو آپ کو اس کے کفیل سے اجازت لینی چاہئے ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پسند اور رضامندی کے کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔

آپ کا بھائی/

خالد المصلح

13/09/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127735 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62721 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59382 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55721 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55188 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52098 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50048 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45062 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف