×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / حج و عمرہ / میقات سے بغیر احرام کے گزرنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:4286
- Aa +

جہاز میں پائلٹ میقات سے اعلان کرنا بھول گیا دوسری حالت یہ کہ اعلان تو کیالیکن ہمیں سنائی نہیں دیااب اس میں شریعت کا کیا حکم ہے اور کیا مجھ پر فدیہ واجب ہے؟

تجاوز الميقات دون الإحرام

جواب

امابعد۔

جس شخص نے بھی حج کا ارادہ کیا ہے تو میقات سے احرام باندھنا اس پر واجب ہے جو میقات سے بغیر احرام کے گزر گیا تو اس نے اپنے اوپر حج کے واجبات میں سے ایک واجب کو چھوڑ دیا، اورجمہور علماء کے نزدیک دوبارہ اس کے لئے میقات آنا لازمی ہے تاکہ وہاں سے احرام باندھے، اگر اس نے ایسا نہیں کیا اور میقات کے علاوہ اس نے احرام باندھ لیاتواس پر ایک دم واجب ہوگا چاہے وہ معذور ہو یا نہ ہو ، اور میرے نزدیک معذور اور غیر معذور میں جو تفریق راجح لگ رہی ہے تووہ یہ ہے کہ وہ دونوں بہت سے احکام میں برابر نہیں ہیں۔اور بہت سے لوگ جو اس مسئلہ کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان میں سے ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ احرام باندھتا ہے اور بعد میں اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو میقات کو پار کرچکاہے ،اور اس صورت میں میقات کی طرف لوٹنے میں کوئی فائدہ نہیں ، جیسا کہ بہت سے لوگوں کے لئے جماعت کے چھوٹنے یا بُعدِ مسافت کی وجہ سے لوٹنا نا ممکن ہوتا ہے ، پس جو شخص معذور ہو تو میقات کے علاوہ اس کے احرام کے لئے اس پر کوئی چیز لازم نہیں آتی۔ واللہ أعلم۔

أ.د خالد المصلح

11 / 11 / 1424 هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں