×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / حج و عمرہ / خادمہ کا اپنے کفیل کے ساتھ سفر حج پر جانا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3355
- Aa +

گزارش ہے کہ بہت ساری خادمات ِحج مختلف جماعتوں میں حج کے لئے بغیر محرم کے حج کرتی ہیں اور کچھ تو اپنے کفیل کے ساتھ بغیر محرم کے نکلتی ہیں اس کا شرعاََ کیا حکم ہے ؟

حج الخادمة مع كفيلها بدون محرم

جواب

امابعد۔۔۔

جس خادمہ کا محرم نہ ہو اس پہ حج فرض نہیں ، اس لئے کہ حج کے وجوب کے لئے محرم کا ہونا شرط ہے جیسا کہ ابن عباس ؓ سے منقول حدیث میں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ’’ کوئی عورت سفر نہ کرے مگر اپنے محرم کے ساتھ ، اور ہر گز عورت سفر نہ کرے مگر اپنے محرم کے ساتھ ، ‘‘ تو (یہ سن کر) ایک آدمی نے سوال کیا : یا رسول اللہ! میں نے فلاں غزوے میں نام لکھوایا ہے ، جبکہ میری بیوی حج کے نکلی ہوئی ہے ، تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا :’’ جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج ادا کرو‘‘ امام بخاری ؒ نے اپنی صحیح البخاری میں اس کی تخریج کی ہے ( ۳۰۰۶)

اور اگر یہ عورت اپنی کفیل کے ساتھ ہے پھر بھی بغیر محرم کے سفر نہیں کرسکتی ، ہاں اگر کوئی ایسا سہارا نہ ہو جس کے پاس اس عورت کو چھوڑا جاسکے اس صورت میں وہ اپنے کفیل کے ساتھ حج کرسکتی ہے ، یہ دو نقصانوں میں سے کم نقصان والی بات ہے ۔ واللہ أعلم بالصواب۔

خالد المصلح

02/ 12/ 1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں