×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / طھارت / موزوں کے کونسے حصے پر مسح کیا جائے گا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3422
- Aa +

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جرابوں اور موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا موزوں کے اوپر اور نیچے مسح کرے گا یا صرف اوپر؟

ما يمسح من الخف .

جواب

حامدا و مصلیا

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

أما بعد

اہلِ علم کے صحیح ترین قول کے مطابق موزوں پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ اس کے اوپر مسح کرنا ہے ، اس پر دلیل وہ روایت ہے جس کو امام ابوداؤد (۱۶۲) اور ان کے علاوہ باقی لوگوں نے بیان فرمایا ہے جس میں حضرت علی ابن طالبؓ فرماتے ہیں :’’ اگر دین انسان کی رائے یا عقل کے مطابق ہوتا تو موزے کا نیچے والا حصہ اس بات کا زیادہ أولیٰ تھا کہ نیچے مسح کیا جاتا بجائے یہ کہ اس کے اوپر، اور تحقیق کہ میں نے اللہ کے رسولﷺ کو موزے کے اوپر والے حصہ پر مسح فرماتے ہوئے دیکھا‘‘۔اور اہلِ علم کی ایک جماعت کا یہ بھی قول ہے کہ موزے کے نیچے اور اوپرمسح کرنا سنت ہے ، انہوں نے استدلا ل کیا ہے امام ابوداؤد ؒ کی روایت جو مغیرہ بن شعبہ ؓ سے منقول ہے کہ’’ اللہ کے نبی ﷺ نے موزے کے اوپر اور نیچے مسح فرمایا‘‘۔  ابوداؤد۱۶۵

مگر یہ روایت معلول ہے جیسا کہ امام ترمذی ؒ نے فرمایا اور اس کو ائمہ کرام نے ضعیف قراردیا ہے جن میں امام بخاری ؒ، ابوزرعہ ؒاور ان کے علاوہ دوسرے ائمہ کرام شامل ہیں۔

 

آپکا بھائی

أ.دخالد المصلح

17 /2/ 1426هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں