×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / طھارت / کیا بچے کو غسل کرانے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3863
- Aa +

کیا بچے کو غسل کرانے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

هل ينتقض وضوء المرأة عند غسل طفلها؟

جواب

حامدا و مصلیا

امابعد۔

اس عمل کا طہارت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، پس اس طرح چھونے سے طہارت پر کوئی اثر نہیں پڑتااور طہارت باقی رہتی ہے ۔ اور اسی طرح اس کا نجاست کو صاف کرتے ہوئے تھامنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا، اور اسی طرح اس کا شرمگاہ کو چھونے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا ، اور اگر یہ ناقض ہوتا تو رسول اللہ نے بیان کردیا ہوتا۔ اور اسی طرح و ہ روایت جس میں اللہ کے رسول نے آلۂ تناسل کو چھونے کے بارے میں فرمایا کہ:’’جس نے اپنے آلۂ تناسل کو چھوا وہ وضو کرے ‘‘(1) یہ بھی اس صورت میں ہے جب یہ چھونا شہوت سے ہو ۔ اور علماء کے راجح قول کے مطابق وضو کرنا مستحب ہے ، اس بارے میں طلق بن علی ؓ سے روایت ہے کہ جب اللہ کے رسول سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو اپنے آلۂ تناسل کو چھوتا ہے تو آپ نے ارشاد فرمایا:’’یقینا وہ تمہارا ایک حصہ ہی تو ہے‘‘ (2) یعنی اگر کوئی انسان اس صورت میں اپنے ستر یا کسی غیر کے ستر کو چھوئے کہ وہ بھی جسم کا ایک ٹکڑا ہے اور اس وقت شہوت بھی نہ ہواور نہ ہی کوئی دوسری صورت جیسے اس عورت کے بارے میں پوچھا گیاجو اپنے بچے کو یا بچی کو پاک کرنے کے لئے چھوئے ۔ تو ان سب صورتوں میں شہوت کا ڈر نہیں ہے۔ان صورتوں میں نہ تو وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی وضو کرنا مستحب ہے ، چاہے وہ سوال براہ راست نجاست کے حکم کے بارے میں ہو کہ آیا اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں تو جواب ہوگا کہ نہیں اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

1- سنن ابی داؤد ۱۸۱   مسنداحمد۷۰۷۶   صحیح ابن حبان ۱۱۱۶   المستدرک۴۴۷   المعجم الکبیر  ۸۳۳۱

2- مسند احمد  ۲۲/۴  ۱۶۳۲۹    صحیح ابن حبان ۱۱۲۰   سنن نسائی ۱۶۵


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں