×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / طھارت / جمعہ کے دن غسل کا وقت

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:5802
- Aa +

کیا جمعہ کے دن غسلِ جمعہ کے لئے فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے غسل کرنا کافی ہوجائے گا ؟

وقت غسل الجمعة

جواب

 حامداََ ومصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

 صحیح کی روایت ہے کہ ابو سعید خدری ؓ روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرمنے ارشاد فرمایا: ’’ ہر بالغ فرد پر جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے ‘‘ [1] اس روایت میں آپنے فرمایا کہ ’’جمعہ کا غسل‘‘ پس آپ نے غسل کی اضافت جمعہ کی طرف کی جو کہ وہ دن ہے اور جیسا دوسری حدیث میں روایت ہے کہ :’’ جو شخص جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کرے اور صبح سویرے جلدی کرے ‘‘ [2] پس اس روایت میں بھی آپ نے جمعہ کے دن کا فرمایا۔ اور ایک اور حدیث جو صحیح کی روایت ہے جس میں عبداللہ ابن عمرؓ نے جمعہ کے دن کا ذکرفرمایااور اسی طرح سمرہ بن جندب ؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا:’’اگر تم میں سے کوئی جمعہ کے دن غسل کرے تو یہ افضل ہے اور اگر وضو کرے تو یہ بھی اچھا ہے [3] ‘‘۔

پس تمام احادیث غسل کی اضافت جمعہ کے دن کی طرف کرتی ہیں ، اور جمعہ کا دن فجر کے وقت داخل ہونے سے شروع ہوجاتا ہے ، دوسری بات یہ کہ جس غسل سے سے سنت ثابت ہوتی ہے وہ جمعہ کے دن طلوع فجر کے بعد ہے ۔ اور یہی قول اکثر فقہاء کا ہے ۔ امام ابوحنیفہ ؒ اور اہلذِ علم میں سے ایک جماعت کا یہ مذہب ہے کہ جمعہ کی رات میں غسل کرناجمعہ کے دن کے ساتھ ملحق ہے ۔ اس میں حکم قربت کا ہی ہے اور زیادہ متحقق بات جوسنت کے ثبوت کے لئے ہے وہ طلوع فجر کے بعد غسل کرنا ہے ۔

1

  صحیح بخاری ۸۵۸   صحیح مسلم ۱۹۹۴

2

  سنن ابی داؤد ۳۴۵  سنن ترمذی ۴۹۶  سنن نسائی ۱۳۸۱  اسی کوالبانی نے صحیح قراردیا ہے۔

3

    سنن ابی داؤد  ۳۴۵  سنن ترمذی ۴۹۷  سنن نسائی  ۱۳۸۰ اسی کو البانی نے صحیح قراردیا ہے ۔

(سنن ابن ماجہ ۱۰۹۱)


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں