×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / العقيدة / اسلامی صوفیت کیا ہے ؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3640
- Aa +

کیا کوئی ایسی جماعت کاوجود ہے جو الصوفیۃ الاسلامیۃ یا الصوفیۃ المعتدلۃسے پہچانی جاتی ہو؟

ما هي الصوفية الإسلامية

جواب

حامداََ ومصلیاََ۔۔۔

امابعد۔۔۔

اللہ پاک کی توفیق سے آپ کے سوال کے جواب یہ ہے

اگر صوفیہ سے مراد آپ کی یہ ہے کہ روحانی بیماری اور عقیدہ فاسدہ سے دل کی صفائی ہو اور بدن کے اعضاء اللہ کی اطاعت اور ان کی مخالفت سے پاک ہو تو اسلا م صرف انہی امور کے لئے آیا ہے ۔ اور اگر آپ کا مقصد وہ مشہور فرقے ہیں جو صرف صوفیہ کے نام سے مشہور ہیں تو یہ لوگ اللہ کے دین سے بالکل جاہل اور منحرف ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ اسلامی طریقے سے ہٹ کر ہے ۔

اور یہ جان لو! کہ بہت سارے فاسد عقائد والے اور دین سے منحرف لوگ خواہ وہ قدیم ہوں یا جدید اسلام کے وصف کو اپنے راستے اور مذہب سے ملانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ لوگوں میں اس کا رواج چل پڑے ، تو یہ قسم کا دھوکہ اور لوگوں کو گمراہ کرنا ہے ، اس لئے ہر مسلمان کے لئے یہ واجب ہے کہ ایسے عنوان اور پمفلٹ ان کو دھوکے میں نہ ڈالے۔ کیونکہ اعتبار معانی کا کیا جاتاہے نہ کہ ظاہر کا بلکہ اس کو چاہئے کہ ہر مذہب اور طریقے کو قرآن و حدیث پر پیش کرے اگر اس کی قرآن و سنت سے موافقت ہو توہم اس کو قبول کریں گے اور جس کی موافقت نہ ہو اس کو ہم رد کردیں گے اگرچہ کوئی بھی اس کو پیش کرنے والا ہو۔ اور صوفیہ کے منہج ، عقیدہ ، شریعت ، شروعات وغیرہ کے بارے میں پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے لیکن میں اس چیز سے معذرت کرتا ہوں اور میں نے بطور مقدمہ آپ کے لئے چند نفع بخش باتیں ذکر کردی ہیں تاکہ حق کے تعیین کرنے میں آپ کو آسانی ہو۔


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں