×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / چرچ (گرجا گھر ) میں نماز پڑھنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:4584
- Aa +

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جناب عالی! چرچ (گرجاگھر)میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ جب انسان کو کوئی مسجد نہ ملے یا کوئی اور جگہ جہاں پر نماز پڑھی جا سکے ؟ کیا اس کو وہاں نماز پڑھنے پر گناہ ہوگا ؟ اور کیا اس کی نماز قبول ہوگی یا نہیں ؟ ازراہِ کرم ہمیں فتوی دے کر اجر کمائیں

الصلاة في الكنيسة

جواب

حامداََو مصلیاََ ۔۔۔ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 امابعد۔۔۔

اہلِ علم کا اس بات پر اجماع ہے کہ چرچ(گرجاگھر) میں کسی جگہ پر نماز پڑھنا جائز اور درست ہے ۔ اس بات کو ابن عبد البرؒ نے اپنی کتاب التمہید (۲۲۹/۵) میں نقل کیا ہے ۔ اور جو ظاہر ہورہا ہے تو یہ مسئلہ اختلافی ہے اس میں تین اقوال ہیں:

پہلاقول:  چرچ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کیونکہ اس میں تصویریں ہوتی ہیں اور یہ قول حضرت عمرؓ اور حضرت ابن عباسؓ سے منقول ہے ،اور یہی احناف کے علماء کی ایک جماعت کا بھی ہے ،اور امام مالکؒ اور امام شافعیؒ کا بھی یہی قول ہے۔اور اسی طرح حنابلہ کا بھی یہی قول ہے کہ اگر چرچ میں کوئی تصویر وغیرہ ہو تو اس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔

دوسرا قول:  چرچ میں نماز پڑھنا جائز ہے جب اس میں تصویر نہ ہو اور یہ قول حضرت حسن بصریؒ اور حضرت عمر ابن عبدالعزیز ؒ اور امام شعبی ؒ کا ہے اور یہی حنابلہ کا بھی مذہب ہے ۔

تیسرا قول:  چرچ میں نماز پڑھناحرام ہے کیونکہ وہاں شیاطین ہوتے ہیں اور نماز کا ادھر پڑھنا اس میں ایک قسم ان کی تعظیم ہے۔ یہی احناف کا قول ہے ۔اور جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ چرچ میں نماز پڑھنا مکروہ ہے جب اس میں تصویرموجود نہ ہو تو نماز جائز ہے۔لیکن کسی کے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ وہ مساجد میں نماز پڑھنا چھوڑ دے اور گرجوں میں نماز پڑھنا شروع کردے۔ کیونکہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے ۔ لہٰذا واجب ہے کہ اگر مساجد ملے تو ان میں نماز پڑھنی چاہئے اور مساجد سے کسی دوسری طرف نہیں جانا چاہئے ۔ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (ترجمہ)  ’’جن گھروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ان کو بلندکیا جائے اور ان میں اس کا نام لے کر ذکر کیا جائے ان میں صبح و شام وہ لوگ اس کی تسبیح کرتے ہیں ‘‘۔ سورۂ نور :۳۵

آپ کا بھائی

أ.د.خالد المصلح

28 /2 /1426هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں