×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / العقيدة / کیا ایسی مجلس میں فرشتے اترتے ہیں جن میں تصاویر ہوں؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3043
- Aa +

اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان جب ذکر کی مجلس میں حاضر ہوتا ہے تو اس پر رحمت اور سکینہ نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کا ذکر آسمانوں میں کرتاہے اور کچھ فرشتے اس مجلس ذکر میں شرکت بھی کرتے ہیں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اگر مجلس ذکر میں تصویر ہو تو کیا اس مجلس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ؟

ھل تنزل الملائکۃ فی مجلس فیہ صور؟

جواب

اگر تصویر ایسی چیز کی ہو جس کی تصویر بنانا یا لینا جائز نہ ہو تو ایسی تصویروں کا وجود فرشتوں کے دخول کے لئے مانع ہے۔ جیسا کہ بخاری (۳۳۲۲) اورمسلم (۲۱۰۶) کی حدیث میں ہے حضرت ابو طلحہ ؓ آپسے روایت کرتے ہیں :’’جس گھر میں تصویر یا کتا ہو تواس گھرمیں فرشتے داخل نہیں ہوتے ‘‘ اور اسی طرح مسلم شریف میں حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے :’’ جس گھر میں تصویریں ہوں وہاں فرشتے نہیں جاتے‘‘۔ (۲۱۰۷)اہل علم اس حدیث کا مفہوم یہ بیان کرتے ہیں کہ فرشتوں سے مراد یہاں رحمت اوربرکت کے فرشتے ہیں نہ کہ وہ فرشتے مراد ہیں جو جو حفاظت پر مامور ہیں یا قبض ارواح پر۔ ایسے فرشتے انسان کو کسی حالت میں نہیں چھوڑتے اور ہر بنی آدم کے گھر میں داخل ہوتے ہیں ۔ واللہ أعلم۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

17/12/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں