×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / التفسير / قرآن کی کیسٹ لے کر بیت الخلاء میں داخل ہونا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3150
- Aa +

بیت الخلاء میں قرآنی کیسٹیں یا ایسی کیسٹیں جن میں کچھ ایسا مواد ہوجو ذکر اللہ والا ہو ان کو لے کر جانے کا کیا حکم ہے؟

دخول مكان قضاء الحاجة بأشرطة القرآن

جواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

 امابعد

بظاہر بیت الخلا ء یا قضائے حاجت کی جگہ پر قرآنی کیسٹیں لے کر جانا جائز ہے اور اسی طرح ایسی کیسٹ جس میں ذکر اللہ والا مواد ہو وہ بھی لے کر جانا مکروہ نہیں ، اور جہاں تک قرآنی کیسٹ کا تعلق ہے تو اس کا بیت الخلاء میں لے جانا اس لئے جائز ہے کہ وہ مصحف نہیں ہے لہٰذا مصحف والے احکام بھی اس پر لاگو نہیں ہوں گے ، اور اس کی تائید اس بات سے ہوتی ہے کہ جو مقدار قرآن کی ان میں موجو دہے وہ ایسی نہیں ہے جس میں قرآن کے حروف و کتابت ظاہر ہوتی ہوتو وہ ظاہر ہونے کے اعتبار سے ایسے ہی ہے جیسے سینے میں محفوظ ہوتاہے ۔اور جہاں تک اللہ کے ذکر والے آڈیوز کے مکروہ نہ ہونے کی بات ہے تو وہ بھی ایسے ہی ہے کہ وہ مکتوب کے حکم میں نہیں ۔ یہ ایک اعتبا رسے ہے اور دوسرے اعتبار سے یہ بھی ہے کہ اہلِ علم میں سے بعض نے کہاکہ ایسی چیز جس میں اللہ کانام ہو تو اس نے انگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی طرف کرکے ہتھیلی بندکرلی اور اپنی انگلیوں تلے انگوٹھی چھپالی تو یہ صورت جائز ہے ۔لہٰذا اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ کراہت کاحکم مکتوب شے کے ساتھ معلق ہے تو جو چیز ظاہر نہ ہو وہ اسی حکم سے خارج ہوگئی اور یہی حکم ان کیسٹوں کو چھونے کا ہے بغیر وضو کے ۔

آپ کا بھائی

أ.د.خالد المصلح

27/4/1428هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں