×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / التفسير / کیا اللہ کے کلام میں سے حسن اور احسن ہے ؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3751
- Aa +

اللہ کا فرمان ہے :(ترجمہ)’’وہ جو (اللہ کا) کا کلام غورسے سنتے ہیں پھر اس میں سے بہترین کی اتباع کرتے ہیں ‘‘۔اورارشاد فرمایا: (ترجمہ)’’اور تمہارے رب کی طرف سے جو اتارا گیا ہے اس میں سے بہترین کی پیروی کرو‘‘۔ کیاان دونوں آیا ت سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ اللہ کے کلام کا کچھ حصہ بہتر ہے اور کچھ اس سے زیادہ بہتر ہے ؟ اور عذاب مقیم ، عذاب الیم، عذاب عظیم اور عذاب مھین میں اختلاف کی توجیہ کیا ہے ؟

هل من كلام الله الحسن والأحسن

جواب

امابعد

جواب ملاحظہ ہو

(جواب نمبر۱)  جی ہاں !  اگر اللہ کا کلام اپنے موضوع کے اعتبار سے متفاوت ہو تو فرق پایا جاتاہے اور جہاں تک متکلم بہ کا تعلق ہے تو اس میں کوئی تفاضل نہیں اور اسی وجہ سے قرآن میں سب سے عظیم آیت ’’آیۃ الکرسی ‘‘ ہے اور یہ اسی کے موضوع کے شرف کی وجہ سے ہے اور اسی طرح سورۂ فاتحہ قرآن کی سورتوں میں سب سے بہترین سورت ہے کیونکہ اس سورت میں قلّتِ آیات کے باوجود عظیم ترین معانی جمع کر دئیے گئے ہیں ۔ اور ہر کوئی جانتا ہے کہ سورۂ اخلاص مثلاََ سورۂ تبت یدا أبی لھب سے افضل ہے اور یہ بھی معانی کے اعتبار سے ہے اور چونکہ قرآن پوراکا پورا اللہ کا کلام ہے تو خلاصہ یہ ہے کہ تفاضل متکلم یا لفظ میں اعجاز قرآ نی کے اعتبار سے نہیں۔ قرآن تو پورا کا پورا اعجاز سے بھر پور ہے لیکن یہ تفاضل و تفاوت سورتوں میں پائے جانے والے معانی کے اعتبار سے ہے ۔

(جواب نمبر۲)  یہ عذاب کے مختلف اوصاف ہیں ، عذاب مقیم وہ عذاب ہے جو ہمیشہ رہے گا ختم نہیں ہوگا ۔عذاب الیم وہ ہے جو دردناک ہو اور عذاب دئے جانے والے شخص کو درد پہنچائے گا۔ عذاب عظیم وہ شدید عذاب ہے جو برداشت سے باہر ہو ۔اور عذاب مھین وہ عذاب ہے جو شخص کو اہانت و ذلت کا نشانہ بنادے گااور یہ متعدد اوصاف ہیں جو ایک عذاب میں بھی اکٹھے ہوسکتے ہیں ۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس سے بچائے رکھے اور ہمار ے ساتھ عافیت والا معاملہ فرمائے (آمین!)


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں