×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / طھارت / کیا پیلا پن اور مٹیالا پن حیض کی علامت ہے؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2989
- Aa +

ایک عورت نے مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے پیلا پن دیکھا جس میں کچھ سرخی بھی ملی ہوئی تھی اور خون اسے اگلے دن کے نمازِ ظہر کے وقت نظر آتاہے اور یہ اس کے ساتھ کبھی کبھار ہوتاہے پس اب جب وہ وقتِ حیض میں مٹیالا یا پیلا پن دیکھ لیتی ہے تو بعض اوقات وہ زیرہ ، شہد یاکوئی حیض آور دوائی پی لیتی ہے توخون فوراََ آنے لگتاہے ، اور بعض اوقات تو وہ خون تقریباََ آدھے دن بعد دیکھ لیتی ہے یہ بات مدِ نظر رہے کہ وہ اس مدت (آدھے دن) کے دوران نمازنہیں چھوڑتی جو ان دونوں کے درمیا ن ہے اس لئے کہ اسے پتا نہیں ہوتا، اب جو اس نے دیکھا ہے اس کا اعتبار حیض میں سے ہے یا نہیں؟اور جو نماز وہ طہر کے بعد قضاء کرے گی وہ ظہر کی ہوگی یا مغرب کی یا پھر دونوں کی احتیاطاََ قضا ء کرے گی ؟اور آدھے دن کے دوران مٹیالہ پن دیکھنے کے بعد اور نزولِ دم سے پہلے اس نے جو نمازیں پڑھی ہیں کیا وہ صحیح ہیں ؟

الصفرة والكدرة هل هي من الحيض؟

جواب

امابعد

پیلا اور مٹیالا پن حیض کی علامت میں سے نہیں ہیں اس لئے یہ نماز و روزہ سے مانع نہیں ہیں ، لہٰذا آپ خون دیکھنے تک نماز پڑھتی رہیں پس جب خون دیکھو تو نماز پڑھنا چھوڑدو اور تم پر اس نماز کی قضاء واجب نہیں ہے اور اگر دخولِ وقت کے بعد آ پ کو حیض آئے اور آپ نے نماز مؤخر کردی ہو اور صرف نماز پڑھنے کے بقدر وقت رہ گیاہے تو پھر طہارت کے بعد تم پر اس کی قضاء واجب ہے ۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

14/09/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں