×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / طھارت / دونوں موزوں پر ایک ہی وقت میں مسح کرنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2804
- Aa +

جناب عالی جرابوں پر مسح کرنے کے بارے میں سوال یہ ہے کہ میں دونوں پیروں پر ایک ہی وقت میں مسح کرتا ہوں دائیں ہاتھ کو دائیں پاؤں پر اور بائیں ہاتھ کو بائیں پاؤں پر ایک ہی وقت میں تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟اس لئے کہ میں نے بعض لوگوں کو یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ وہ پہلے دائیں پاؤں پر مسح کرتے ہیں پھر پہلے پاؤں کے ختم ہونے کے بعد بائیں پاؤں پراور دونوں حالتوں میں وہ دائیں ہاتھ کو مسح شدہ قدم کے نیچے رکھتے ہیں اور بائیں ہاتھ کو اس کے اوپر یعنی پاؤں کو اوپر نیچے سے مسح کرتے ہیں تو کیاایسا کرنا بھی درست ہے؟

 علی الخفین فی آن واحد

جواب

حامداََ ومصلیاََ

امابعد

پہلا جواب:  جی ہاں ، یہ درست ہے ۔

 دوسرا جواب:  اہلِ علم کے اقوال کے مطابق دو اقوال میں سے صحیح قول یہ ہے کہ سنت تو یہ ہے کہ موزے کے اوپر والے حصہ پر مسح کیا جائے نیچے والے حصہ پر نہیں ۔اور اس پر شاہد وہ حدیث ہے جسے امام ابوداؤد ؒ نے (۱۶۲) میں حضرت علیؓ سے روایت کی ہے کہ :’’اگر دین عقل و رائے کی بنیاد پر ہوتا تو موزوں کے اوپر کے بجائے نیچے مسح کرنا زیادہ أولیٰ ہوتا۔ جبکہ میں نے اللہ کے رسولکو موزوں کے ظاہر پر مسح کرتے ہوئے دیکھا‘‘۔اور اہل علم کی ایک جماعت کا یہ قول ہے کہ موزوں کے اوپر اور نیچے دونوں پر مسح کرنا سنت ہے اور انہوں نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے جس کو امام ابو داؤد ؒ نے (۱۶۵) میں حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے نقل کی ہے کہ :’’آپنے موزوں کے اوپر والے حصہ پر بھی مسح کیا اور نیچے والے حصہ پر بھی ‘‘۔ لیکن یہ حدیث معلو ل ہے جیسا کہ امام ترمذی ؒ نے کہا ہے اور ائمہ کرام(امام بخاریؒ اور ابوزرعہؒ وغیرہ) نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ واللہ أعلم


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں