×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / ایسی مسجد میں نماز پڑھنا جہا ں قبریں ہو

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2529
- Aa +

ایسی مسجد میں نماز پڑھنا جہا ں قبریں ہواس کا کیا حکم ہے؟

حكم الصلاة في المساجد التي بها قبور

جواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

بہت سارے علماء سے اس بارے میں اجماع منقول ہے کہ قبروں پر مساجد نہ بنائی جائے، اور اس بارے میں نہی کثرت سے نصوص میں وارد ہے۔ جندب بن عبداللہؓ آپ کا ارشاد نقل کرتے ہیں:آپ سے پہلے اقوام نے اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کے قبروں پر مساجد تعمیر کئے پس تم لوگ مزاروں کو مساجد نہ بناؤ ، میں اس چیز سے آپ کو منع کرتا ہوں۔(مسلم:۵۳۲)اور نبی نے ایسا کرنے والوں پر لعنت بھیجی ہیں جو مزار کو سجدہ گاہ بنائے۔جیسا کہ صحیحین میں ابن عباسؓ کی روایت ہے، آپنے فرمایا:یہودونصاریٰ پر اللہ کی پھٹکار ہوکہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنالیا،آپ یہ فرما کر امت کو ایسے کاموں سے ڈراتے تھے۔(بخاری: ۴۳۶ ، مسلم :۵۳۱)اور اسی طرح صحیحین (بخاری:۱۳۳۰ ، مسلم : ۵۲۹)میں حضرت عائشہؓ کی روایت میں بھی لعن آیا ہے۔

اگر قبر کے اوپر کوئی مسجد بنائی جائے تو اس مسجد کو منہدم کرنا واجب ہے اور اگر مسجد پہلے سے موجود ہو اور بعد میں اس کے اندر قبر بنائی گئی تو اس قبر کو وہاں سے ختم کرکے میت کو مسلمانوں کے قبرستان میں منتقل کیا جائے۔

اور ایسی مسجد میں نماز پڑھنا جو قبرکے اوپر تعمیر کی گئی ہو اس میں نماز پڑھنا سے نہی تحریم کے حکم میں ہے جبکہ بعض علما ء کے نزدیک نہی کراہت کے ہے اور راجح قول نہی تحریمی ہے یہ تب ہے جب قبر پہلے سے موجود ہو اور اس کے اوپر مسجد بنائی جائے۔ اور اگر مسجد پہلے سے ہو اور بعد میں اس کے اندر کوئی قبر داخل کی جائے تو نماز پڑھنا جائز ہے لیکن اس قبر کو ختم کرنا واجب ہوگا اور اگر غالب گمان یہ ہو کہ صاحب قبر کو زمیں نے کھا لیا ہوگا اور وقت بھی زیادہ گزر گیا ہے تو پھر قبر کو زمین کے ساتھ برابر کرنا بھی کافی ہوگا۔واللہ اعلم

آپ کا بھائی

خالد المصلح

10/03/1425هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں