×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / فرض نماز میں رکوع کرتے وقت دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:4507
- Aa +

فرض نماز میں رکوع کرتے وقت دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟

ما حکم الدعاء عند الرکوع فی صلاۃ الفرض؟

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

جہاں تک رکوع میں دعا کرنے کی بات ہے تو اس کے بارے میں امام مسلمؒ نے اپنی کتا ب میں حضرت ابن عباسؓ کی حدیث نقل کی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا:رکوع میں ربِ ذوالجلال کی تعظیم بیان کرو اور سجدو ں میں خوب دعا مانگوکہ سجدوں میں دعا قبول ہوتی ہے ‘‘۔اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ رکوع میں خوب اللہ کی تعظیم اور تسبیح و تقدیس بیان کرنامشروع کیا اور دعا کے لئے رکوع کی بنسبت سجدوں کوخاص کیا ، اب اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ رکوع میں دعابالکل نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سجدوں میں باقی پوری نماز کی بنسبت زیادہ دعا قبو ل ہوتی ہے ۔صحیحین میں حضرت عائشہ ؓ سے رکوع میں تسبیح کے بعد دعا کا ذکر منقول ہے وہ فرماتی ہیں کہ:’’آپرکوع و سجود میں بکثرت یہ فرمایا کرتے (سبحانک اللھم ربناوبحمدک اللھم اغفرلی)لہٰذا نمازی کو چاہئے کہ رکوع میں تو خوب اللہ کی تعظیم بیان کرے اور سجدے میں خوب دعا مانگے ‘‘۔واللہ أعلم۔

آپ کا بھائی

خالد المصلح

20/10/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں