×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / عورتوں کی باجماعت نماز کی صفت

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3090
- Aa +

کیا ایک عورت باقی عورتوں کی امامت میں جہراََ قرأت کر سکتی ہے اور کیا وہ عورتوں میں اذان دی سکتی ہے ؟

صفة صلاة النساء جماعة

جواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

اگر ایک عورت باقی عورتوں کی امامت کرے تو جن رکعتوں میں جہری قرأت کی جاتی ہے تو ان میں وہ جہری قرأت کرے گی اس لئے کہ یہی تو نماز کی صفت ہے بشرطیکہ ان کے آ س پاس غیر محرم مرد نہ ہوں اگر وہاں اجنبی مرد ہوں تو پھرجہری قرأت نہیں کرے گی یہی شافعیہ اور حنابلہ کا مذہب ہے ۔مالکیہ کے ہاں جہری قرأت نہیں کرے گی بلکہ سرّی قرأت کرے گی اس لئے کہ فتنہ کا اندیشہ ہے یہی حنفیہ کا بھی ظاہر قول ہے لیکن ان میں أصح قول پہلا والا ہے ۔واللہ أعلم۔

باقی رہی بات عورت کے اذان کے بارے میں تو اس کے بارے میں جمہور علماء جن میں حنفیہ ، مالکیہ ، شافعیہ اور حنابلہ سب کے ہاں یہ غیر مشروع ہے اس لئے کہ اذان تو جماعت کی نماز کی طرف بلانے کے لئے مشروع کی گئی ہے جبکہ عورتیں اس کے اہل نہیں اور اس لئے بھی کہ اذان میں آواز کی بلندی طلب کی جاتی ہے اور عورت اس کے بھی اہل نہیں اور شافعیہ کے ہاں ایک قول استحباب کا ہے ۔امام نوویؒ نے مجموع شرح المہذب (۱۰۸/۳) میں کہا ہے کہ :’’اگر ہم یہ کہیں کہ وہ اذان دے تو پھر اتنی آواز میں اذان دے گی جس کو اس کی سہیلیاں سن سکیں اس پر اصحاب کا اتفاق ہے اور اس پر کتاب(ام) میں بھی صراحت موجود ہے اگر اس سے( ذرا بھی) آواز بلند کرے گی تو پھریہ حرام ہوگا جیسا کہ اس کا مردوں کے سامنے اس کا چہرہ ظاہر کرنا حرام ہے اس لئے کہ جس طرح اس کا چہرہ باعثِ فتنہ ہے اسی طرح اس کی آواز بھی باعثِ فتنہ ہے۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

14/06/1425هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں