×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / مسجد سے مصحف کی تبدیلی کرانا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2558
- Aa +

قرآنی نسخے کی تبدیلی کا کیاحکم ہے، جدید نسخہ بھی اسی ادارہ سے ہے جس ادارہ سے مسجد میں رکھا ہوا پہلا نسخہ تھا،اس کے ساتھ یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ دونوں نسخے نئے ہیں اور دونوں میں تلاوت نہیں کی گئی اس لئے کہ آخری نسخے میں پہلے والے نسخے کے آخری اجزاء کے صفحے میں کچھ فرق آیا ہے جس کی وجہ سے مجھے حفط کرنا دشوارہے ؟

استبدال المصحف من المسجد

جواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

میرے خیال میں یہ جائز نہیں ہے ، اس لئے کہ یہ بات تو سب کو معلو م ہے کہ یہ مصحف مسجد کے لئے وقف ہے اور اہلِ علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وقف شدہ چیز سے جب تک نفع حاصل کیا جارہا ہو تب تک اس کی بیع جائز نہیں ہے ہاں اگر وہ قابلِ نفع نہ رہے تو پھر جائز ہے ۔اور اس کی بیع میں کوئی راجح مصلحت نہیں ہے اور جس چیز کی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا ہے وہ بیع کی ایک قسم ہے اور بیع تو مال کے ساتھ مال کے تبادلے کا نام ہے اس لئے جو مصحف آپ نے مسجد سے لیا ہے آپ اسے واپس کردیں ۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔

آپ کا بھائی

خالد المصلح

13/11/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں