×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / سورۂ فاتحہ کی قرأت کے متعلق ابن نصراللہ کا بہوتی کے ساتھ اختلاف

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3277
- Aa +

ابن نصراللہ کا بہوتی کے ساتھ اختلاف کشاف القناع (۲۰۶/۲) میں آیا ہے :(اگر کسی نے سورۂ فاتحہ میں سے ایک حرف بھی چھوڑدیا تو اس کو شمار نہیں کیا جائے گا اس لئے کہ اس نے اس کو پڑھا ہی نہیں بلکہ اس نے اس کا بعض حصہ پڑھا ہے یا اس میں سے مشدد کرکے ترک کردیاتو پھر بھی اسے شمار نہیں کیا جائے گا اس لئے کہ تشدید حرف کے بمنزلہ ہے اور حرفِ مشدد دو حروف کے قائم مقام ہے ، جب اس نے تشدید میں خلل ڈال دیا تو اس طرح اس نے حرف میں بھی خلل ڈال دیا ۔ ابن نصراللہ نے (شرح الفروع ) میں کہا ہے : یہ تب ہے جب اس کا محل فوت ہوجائے اور اس سے بعید ہوجائے ، اس لئے کہ اس طرح موالاۃ (پے درپے پڑھنے ) میں خلل واقع ہوتاہے ، اور اگر وہ اس کے قریب ہو اور کلمہ کا اعادہ کرلے تو پھر وہ اس کے لئے کافی ہوجائے گا ، اس لئے کہ یہ ایسا ہوجائے گا جیسا کہ اس نے اس کو بطورِ غلطی کے کہا اور پھر وہ اس کو صحیح کرکے لائے ۔ فرماتے ہیں: یہ سب اس کے نماز کے عدمِ بطلان کا تقاضہ کرتا ہے ، اور اس کا مقتضاء یہ ہے کہ:وہ تشدید بطورِ سہو اور غلطی کے ہو ، اور اگر اس نے اس کو قصد و ارادہ سے چھوڑدیا ہو تو پھر مذہب کا قاعدہ یہ ہے کہ اس کی نماز باطل ہوگئی ۔ اگر وہ اس کے محل سے منتقل کرلے ۔ جیسے اس کے علاوہ اور ارکان کی طرح ، اور اگر وہ جب تک اس کے محل میں رہے اور وہی اس کا حرف ہے تو پھر اس کی نماز باطل نہیں ہوئی ۔ ابن نصراللہ نے بہوتی کے کلام پر تعلیقاََ کہا : یہ بات قابلِ غور ہے کہ فاتحہ ایک رکن ہے جس کا محل قیام ہے، نہ کہ ہر حرف اس کا رکن ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ ابن نصراللہ اور بہوتی کے درمیان اختلاف کی حقیقت کیا ہے اور صحیح بات کیا ہے اور یہ کہ کیا سورۂ فاتحہ ایک مستقل رکن ہے یا پھر ہر حرف ایک الگ رکن ہے حنابلہ کے مذہب کے مطابق؟

خلاف ابن نصر الله مع البهوتي حول قراءة الفاتحة

جواب

 ابن نصراللہ اور بہوتی کے درمیان جو اختلاف ہے وہ اس بات میں ہے کہ جب نمازی سورۂ فاتحہ میں سے کوئی حرف قصداََ ترک کردے جیسا کہ ابن نصراللہ نے کہا ہے کہ :(اگر وہ قصداََ ترک کردے تو پھر مذہب کا قاعدہ اس کی نماز کے باطل ہونے کا تقاضہ کرتاہے ۔ اگر وہ اس کے محل سے منتقل ہوجائے ۔ جیسا اس کے علاوہ اور ارکان ، اور اگر جب تک وہ اپنے اس محل میں ہے اور وہی اس کا حرف ہے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوئی ۔ انتھی) پس ابن نصراللہ کے نزدیک اگر نمازی قصداََ سورۂ فاتحہ میں سے ایک حرف بھی چھوڑ دے تو اس کی نماز باطل ہوجائے گی جیسا کہ اگر وہ کوئی رکن مثلا رکوع سجدہ وغیرہ قصداََ چھوڑدے تو اس کی نماز باطل ہوجائے گی اوراگر وہ رکوع کے لئے لوٹ بھی جائے تو یہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہوگا ، اور بہوتی کی رائے یہ ہے کہ اگر وہ عمداََ کوئی حرف چھوڑدے پھر وہ لوٹ کر اسے پڑھ لے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوتی ، اور ان کے قول کی حجت یہ ہے کہ سورۂ فاتحہ ساراکا سارا ایک ہی رکن ہے نہ کہ اس کا ہر ہر حرف ایک الگ رکن ہے بلکہ وہ سارے حروف ایک رکن کے اجزاء ہیں اور یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ جو چیز مختلف اجزاء سے مرکب ہو تو وہ اپنے ایک جز ء کے منعدم ہونے سے منعدم ہوجاتی ہے ۔

لیکن میرے خیال میں بہوتی کا مذہب ہی صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

04/11/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں