×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / فرض نمازفوت ہوگئی اوردوسری نماز کا وقت ہوگیا تو کس نماز کو پہلے پڑھے گا؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2782
- Aa +

اگر کسی سے نمازِ ظہر فوت ہوجائے اور پھر نمازِ عصر کا وقت داخل ہوجائے تو پہلے کون سی نماز پڑھے گا؟ اور کیا وہ نمازِ ظہر کے لئے سننِ مؤکدہ پڑھے گا؟

فاته فرض ثم دخل وقت الذي يليه فبأيهما يبدأ

جواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

آپ پہلے ظہر کی نماز پڑھیں پھر عصر کی نماز پڑھیں اس لئے کہ اللہ جل شانہ کا ارشاد گرامی ہے :(ترجمہ) ’’نماز ایمان والوں پر وقتِ مقررہ پر فرض کردی گئی ہے‘‘  اور یہ بات تو معلوم ہے کہ ظہر کا وقت عصر سے پہلے ہے لہٰذا نمازوں کی ترتیب کے مطابق اسی کی محافظت ضروری ہے یہی تابعین ، تبع تابعین ، حنفیہ ، مالکیہ ، حنابلہ اور جمہور علماء کا مذہب ہے لیکن یہ صورت تب ہے جب موجودہ نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو اگر ایسی صورتِ حال ہو تو پھردوسری نماز کے وقت کی رعایت میں یہ ترتیب ساقط ہوجاتی ہے ۔ باقی رہی سنن مؤکدہ کی بات تو اس کی قضاء نماز کے ساتھ کی جائے اور یہ تب ہے جب اس نے کسی عذر کی بناء پر نماز میں تاخیر کی ہوجیسا کہ آپکا ارشاد پاک ہے : ’’ اگر کوئی شخص نماز بھو ل جائے یا نماز کے وقت سوجائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے اس نماز کا اس کے سوا کوئی اور کفا رہ نہیں ہے ، اس کے بعد آپنے اللہ کا تعالیٰ کا یہ ارشاد بیان فرمایا:(ترجمہ) ’’ اور میری یاد کے لئے نماز قائم کر‘‘۔ یہ حدیث صحیحین میں حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے ۔

آپ کا بھائی

أ.د خالد المصلح

26/10/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں