×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / نماز / میں نے تشہد میں غلطی کی اور سورۂ فاتحہ بھی نہیں پڑھی میری نماز کا کیا حکم ہے ؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3135
- Aa +

کل شب مسجد میں جب میں نماز میں قعدۂ أولیٰ میں بیٹھا اور (التحیات للہ والصلوات والطیبات السلام علیک أیھا النبی العربی و أشھد أن لا الہ الااللہ ) پہ پہنچا تو میں نہیں رکا اور مجھ سے سہو ہوگیا اور درودِ ابراہیمی بھی ساری پڑھ لی لیکن بہت جلد مجھے غلطی کا پتہ چلا لیکن جب میں تیسری رکعت میں کھڑا ہوا تو میں سورۂ فاتحہ بھول گیا ، یہ بات پیشِ نظر رہے کہ یہ نماز مسجد میں باجماعت تھی ، اب سوال یہ ہے کہ میری نماز کا کیا حکم ہے ؟

أخطأت في التشهد ولم أقرأ الفاتحة فما حكم صلاتي

جواب

آپ کا تشہد میں (السلام علیک أیھا النبی العربی) کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اس لئے کہ یہ آپ نے غلطی سے کہا لہٰذا اس سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑھتا۔

باقی جو آپ نے تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کو چھوڑا تو یہ زیرِ غور بات ہے اس لئے کہ سورۂ فاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جیسا کہ صحیحین میں حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے مروی ہے کہ آپنے ارشاد فرمایا:’’جس نے سوۂ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز ہی نہیں ہوئی‘‘۔ اور ابوہریرہؓ کی حدیث میں ہے کہ آپنے ارشاد فرمایا:’’جس نے نماز پڑھی اور اس میں ام القرآن (سورۂ فاتحہ ) نہیں پڑھی تو وہ ناقص الخلقت حمل کی طرح ہے ۔ اس طرح تین مرتبہ ارشاد فرمایا۔یعنی وہ ناتمام ہے ‘‘۔ اور یہ امام ابوحنیفہ کے علاوہ باقی تمام جمہور علماء اورسب ائمہ کا مذہب ہے ۔ اس وجہ سے آپ کے لئے ابھی نماز کا اعادہ ضروری ہے اور اگر آپ کو دورانِ نماز یاد آیا تو آپ کو چاہئے تھا کہ جس رکعت میں آپ نے سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی تھی اس کی جگہ ایک زائد رکعت پڑھتے ۔ واللہ أعلم۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

25/09/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں