×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / الحديث / متکبر شخص کے سامنے کبر اپنانا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2816
- Aa +

اس قول کی کیا حیثیت ہے صحت کے اعتبار سے؟ (اہل کبر کے سامنے کبر اپنانا عبادت ہے)

الكبر على المتكبر

جواب

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! یہ قول نبی کریم سے ثابت نہیں ہے اور نہ ہی سنت کے اعتبار سے اس کی کوئی حقیقت ہے۔ ہاں اگرتکبر کو اس معنی میں لیا جائے جو کہ علماء کی ایک جماعت نے ذکر کیا ہے کہ متکبر کے شخص کے سامنے کبر اپنانا ان صورتوں سے مستثنیٰ ہے جن کے بارے میں تحریم وارد ہوئی ہے۔ امام شافعی ؒ سے ان کایہ قول منقول ہے کہ متکبر کے سامنے دوگنا تکبر کرو اور امام زہری ؒ سے منقول ہے کہ دنیا کے پجاریوں پر جبر و تکبر اسلام کی مضبوط ترین رسی ہے۔

اور جو معنی زیادہ ظاہر لگ رہا ہے کہ یہ امر متکبر کے علاج کے قبیل میں سے ہے جس کا تعلق اجتہاد سے ہے تاکہ متکبر آدمی اپنے کبر وعناد میں حد سے تجاوز نہ کرے کیونکہ اگر وہ متواضع اشخاص کی تواضع دیکھے گا تو مزید دھوکے میں پڑ جائے گا، اور ان مذکورہ علماء کا یہ مقصد وہ کبر نہیں جو کہ حق کے آڑے آتا ہے یعنی حق کو رد کرنے کا معنی دیتا ہے اور لوگوں کی حقارت دل میں لاتا ہے، مزید یہ کہ بہترین طریقہ کبر کے علاج کا وعظ و نصیحت اور اللہ کی ذات کی یاد دہانی بھی ہے۔

آپ کا بھائی

أ.د.خالد المصلح

  15 /11 /1428هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں