×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / متفرق فتاوى جات / کیا شب قدر کی کوئی امتیازی علامت ہے جس سے روزہ دار کو یہ باور ہو کہ اس نے شب قدر پائی؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3014
- Aa +

کیا شب قدر کی کوئی امتیازی علامت ہے جس سے روزہ دار کو یہ باور ہو کہ اس نے شب قدر پائی؟

هل هناك علامة أو إشارة شخصية تؤكد للإنسان أنه أدرك ليلة القدر؟

جواب

شبِ قدر ایک بابرکت اور عظیم رات ہے اللہ تعالیٰ نے اس رات کو قدرا ور منزلت بخشی ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے؟‘‘ (القدر، ۲) اس آیت میں شبِ قدر کی اتنی عظمت بیان کی گئی ہے کہ اللہ کے سوا مخلوق اپنی عقل کے پیمانے سے ناپ نہیں سکتی۔ البتہ چند علامات ایسی ہیں جن سے شبِ قدر کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن ان علامات میں صحیح علامت یہ ہے کہ اس رات کی صبح کو آفتاب طلوع ہوتا ہے تو وہ سفید ہوتا ہے اور اس کی کرنیں آنکھوں میں نہیں چبھتی جیسا کی صحیح مسلم (۷۶۲) میں أبی بن کعب ؓسے مروی ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: ’’شبِ قدر کی علامت یہ ہے کہ اس رات کی صبح کو آفتاب طلوع ہوتا ہے تو وہ سفید ہوتا اور اس کی شعاعیں نہیں ہوتی‘‘۔ یہ علامت اس رات کے گزرنے کی بعدظاہر ہوتی ہے، اور اس کی حکمت ’واللہ اعلم‘ شاید یہی ہے کہ لوگ اس رات کی تلاشی میں خوب عبادت کریں اور جو لوگ پہلے سے خوب عبادت کر رہے ہیں تو وہ اپنی عبادت کا بدلہ اس صورت میں پا کر خوش ہو جائیں۔

اور حدیث سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ بسا اوقات شبِ قدر کا علم نیک خوابوں کے ذریعے بھی ہو جاتا ہے جیسا کہ بخاری شریف (۲۰۱۵) اور مسلم شریف (۱۱۶۵) میں ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ چند صحابہ کو شبِ قدر خواب میں ہی دکھائی گئی کہ وہ آخری سات روزوں میں ہے، یہ سن کر آپنے ارشاد فرمایا: ’’ایسا لگتا ہے کہ تم سب کے خواب سات راتوں پر متفق ہو گئے ہیں لہٰذا اب جو بھی شبِ قدر کو تلاش کرے تو آخری سات راتوں میں تلاش کرے‘‘۔ بلکہ ایک مرتبہ آپکو شبِ قدر دکھائی بھی گئی کہ وہ کب ہو گی ۔ جیسا کہ بخاری (۲۰۱۶) اور مسلم (۱۱۶۷) میں ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ آپنے ارشاد فرمایا:’’پہلے مجھے شبِ قدر دکھادی گئی لیکن پھر مجھ سے بھلا دی گئی ، لہٰذا اب اسے آخری دس راتوں میں تلاش کرو(اور پھر فرمایا) کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ پانی اور کیچڑ میں سجدہ ریز ہوں‘‘۔ابو سعیدؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کو پانی اور کیچڑ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے دیکھا ، یہاں تک کہ میں نے کیچڑ کے آثار ماتھے مبارک پر بھی دیکھا۔

باقی روشنیوں اور درختوں کے سجدہ ریز ہونے کے بارے میں جو کہا جاتا ہے تو یہ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کے ساتھ خاص ہو لیکن یہ عمومی علامت نہیں ہے۔ بہر کیف ! میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ رمضان کی آخری دس راتوں میں خوب عبادت کریں اس لئے کہ تا دمِ زیست و حیات آپ کا یہی طریقہء عمل رہا ہے۔ باقی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہمیں یہی امید ہے کہ جو بھی ایمان اور ثواب کی نیت سے آخری دس راتوں میں قیام کرے گا تو چاہے اسے شبِ قدر کا دیکھنا نصیب ہو یا نہ ہو لیکن وہ اس رات کی فضیلت پالے گا۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں