×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / متفرق فتاوى جات / عورت نے خودکشی کرنے کے لئے زہر پی لیا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2322
- Aa +

میں اپنے بھائیوں کی اکلوتی بہن ہوں ، ایک مرتبہ غصہ کی حالت میں میری بھابیوں کی وجہ سے میرے اعصاب پھٹنے لگے ، لہٰذا روزانہ کے اس جنجال سے تنگ آکر میں نے خودکشی کی پکی ٹھان لی ،اس لئے میں نے زہر نوش کیا ، لیکن زہر نوش کرنے سے پہلے میں اللہ تعالیٰ سے عرض پرداز ہوئی کہ اے اللہ! میں آپ سے بخشش کی طلبگارہوں ، آپ کا عذاب دنیا کے عذاب سے بہتر ہے ، اور یہ کہہ کر میں خوب زارو قطار اور آٹھ آٹھ آنسؤوں کے ساتھ روئی ، لیکن جب میں نے زہر نوش کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بچا لیا اور میں اس کے فضل وکرم سے موت کے آغوش سے واپس لوٹ آئی ، اور اب میں شرمندگی سے آب آب ہوں ، لہٰذا جناب من آپ کسی ایسے امر کی طرف میری راہنمائی فرمائیں جو میر ے کئے ہوئے فعل کے معاملے میں میر ے لئے راحت پذیر ہو، اور مجھے جواب ابھی درکار ہے اس لئے کہ میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی جلد از جلد خواستگارہوں

شربت السم لتنتحر

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ

ہر قسم کی حمدو ستائش اس ذات کے لئے جس نے آپ کو جہنم کی آگ سے نجات عطافرمائی ، جس اللہ نے آپ کونجات عطافرمائی ہے اس کے بدلہ میں آپ پر واجب ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے اس عظیم احسان اور اس کی عظیم رحمت پر بَصد دل وجان سے اس کی حمدوثناء اور شکر اد ا کریں اس لئے کہ وہ ذات آ پ اور آپ کے اپنے آپ کو قتل کرنے کے اس اقدام میں آڑے آگئی۔

میں آپ کو اللہ تعالیٰ سے قریب تر ہونے کی نصیحت کرتا ہوں ، اور یہ خوب جان لو کہ دنیا کا عذاب آخرت کے مقابلے میں بہت ہلکا ہے ، تکلیف جس درجہ کی بھی ہو دنیا کا عذاب ہلکا ہے جیسا کہ نبی کریم کا ارشاد فرمایاہے ، لہٰذا اللہ تعالیٰ سے ڈرو ، صبرکا دامن پکڑ کر اس سے اپنے کاموں میں مددونصرت کو طلب کیاکرو ، اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور شرحِ صدر کی دعا مانگا کرو ، بہرکیف !  آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بشارت ہے کہ :’’ میں توبہ کرنے والوں کو ضرور معاف کرتاہوں ‘‘۔ (طٰہ: ۸۲)


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں