×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / متفرق فتاوى جات / ایک ایسے نوجوان کو نصیحت کرنا جو اپنے دین پر عمل کرنے میں سست پڑگیا ہو

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2122
- Aa +

کسی نوجوان کو کار ایکسیڈنٹ کاحادثہ پیش آیاجس سے اس کی ٹانگ اور ریڑھ کی ایک ہڈی کو نقصان ہوا ، جس سے وہ صاحبِ فراش بن چکا ہے ، اور یہ نوجوان اس حادثے سے پہلے عادی تھا، اس لئے کہ وہ غیر مسلموں کے ملک میں علاج کے لئے گیا تھا تو وہاں یہ کافی تبدیل ہوگیا تھا اپنی بات اور ظاہری صورت کے اعتبار سے لیکن پھر بھی خیر کا رمق اس میں باقی تھا۔آپ اسے کچھ نصیحت فرمائے کہ جس مصیبت میں یہ پڑ گیا ہے اس میں مسلمان کا کیا موقف ہوتا ہے؟

نصيحة إلى شاب تهاون في تمسكه بدينه

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ

 میں آپ کو اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں خوشی اور غمی میں ، تنگی اور خوشحالی میں ، آسانی اور مشکل میں نیز ہر حالت میں اللہ کا خوف ہو۔ یہ جان لیجئے کہ اکثر مصیبت کا آنا بندے کو بیدار کرنے کے لئے ہوتا ہے، یا پھر وہ کسی غفلت اور اللہ سے دوری کی وجہ سے آتی ہے، اور یہ محروم ہونا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ((لوگوں نے اپنے ہاتھوں جو کمائی کی،اس کی وجہ سے خشکی اور تری میں فساد پھیلا، تاکہ انہوں نے جو کام کئے ہیں اللہ ان میں سے کچھ مزہ انہیں چکھائے، شاید وہ باز آجائیں))۔ [الروم: ۴۱]۔ اللہ نے اس آیت میں انسانوں کو خبردار کیا ہے کہ جو زمین اور آسمان میں خرابی پیدا ہوتی ہے وہ گناہوں کا سبب ہوتا ہے، دوسرا اس میں یہ تنبیہ بھی ہے کہ گمراہ واپس اللہ کی طرف لوٹ آئے اور غافل غفلت کی نیند سے جاگ جائے۔

میرے محترم بھائی ! اللہ سے ڈر، اور جو مصیبت آپ پر آن پڑی ہے اس کو اللہ کی قرب کا ذریعہ بنالے، نہ کہ اللہ سے دوری بڑھ جائے۔ اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کو دین پر ثابت قدمی اور تقویٰ کی دولت سے نوازے۔


سب سے زیادہ دیکھا گیا

ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں