×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / متفرق فتاوى جات / کارٹون دیکھنے کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2251
- Aa +

کارٹون دیکھنا جن میں غیر حقیقی قسم کی چیزیں ہوتی ہیں مثلاََ اڑنے والی کشتیاں یا بناوٹی افراد وغیرہ، تو اس کا کیا حکم ہے؟

مشاهدة الأفلام الكرتونية

جواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ

ان تصوراتی امور میں بظاہر کوئی حرج نہیں خاص طور پر جب اس کو بچوں کیلئے بنایا گیا ہو۔ یہ کارٹون جو کہ تصوراتی اشیاء ہیں،ان میں حضرت عائشہؓ کی حدیث سے استئناس کیاجا سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت عائشہؓ کے پاس ایک گھوڑا تھاجس کے دو پر تھے ، یہ بھی ایک خیالی سی چیز ہی ہے، نبیؐ نے ان سے فرمایا:((اے عائشہ! کیا گھوڑے کے بھی پر ہوتے ہیں؟)) کہنے لگیں: سلمانؑ کے گھوڑے کے بارے میں کچھ ایسا ہی سنا ہے، اس حدیث کو ابوداود نے (۴۱۹۳۲) عمارہ بن غزیہ عن محمد بن ابراہیم عن ابی سلمہ بن عبدالرحمان عن عائشہؓ کے طریق سے ذکر کیا ہے کہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: رسول اللہؐ غزوہ تبوک سے واپس آئے اور ان کے پائدان پر پردہ لگا ہوا تھا، ہوا چلی تو پردہ کونے سے اٹھنے کی وجہ سے حضرت عائشہؓ کی گڑیاں نظر آئیں تو آپؐ نے پوچھا:(( عائشہ!یہ کیا ہے؟)) انہوں نے کہا کہ یہ میری گڑیاں ہیں تو آپ ؐ نے ان میں ایک گھوڑا دیکھا جس کے کپڑے کے دو پر تھے تو فرمایا:(( یہ ان کے بیچ میں میں کیا دیکھ رہا ہوں؟)) عائشہؓ نے کہا : گھوڑا ہے، فرمایا:((اور یہ اس پر کیا ہے؟)) کہا: دو پر، فرمایا:((گھوڑا!! جس کے دو پر ہیں؟)) کہنے لگیں: کیا آپ نے سنا نہیں کہ سلیمان ؑ کا ایک گھوڑا تھا جس کے دو پر تھے؟ حضرت عائشہؓ  فرماتی ہیں کی آپؐ ہنسنے لگے یہاں تک کہ میں نے ان کی اطراف کے دانت دیکھے۔


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں