×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / متفرق فتاوى جات / چاندی کی چین پہننا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:4599
- Aa +

کیا چاندی کی چین یا بریسلٹ وغیرہ پہننا شرعا حرام ہے؟

لبس السلاسل الفضة

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ

مرد کیلئے جائز نہیں کہ انگوٹھی کے علاوہ چاندی کا کوئی زیور وغیرہ پہنے اور جمہور علماء جن میں حنفیہ، مالکیہ، شافعیہ اور حنابلہ کا قول ہے، کیونکہ رخصت صرف انگوٹھی کے بارے میں وارد ہوئی ہے۔ اہل علم کی ایک جماعت جن میں ظاہریہ بھی ہیں کہتے ہیں کہ آدمی کیلئے چاندی کا زیور انگوٹھی کے علاوہ پہننا جائز ہے جب کہ تشبہ بالنساء نہ ہو کیونکہ حرمت کیلئے لفظ عام وارد نہیں ہوا ۔ فتاوی مصریہ الکبری میں شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ فرماتے ہیں (۳۲۵/۵): ’’ چاندی کا پہننا اگر اس میں تحریم کیلئے کوئی عام لفظ وارد نہیں ہوا تو کسی کیلئے جائز نہیں کہ وہ کچھ حرام کر دے الا یہ کہ اس بارے میں کوئی دلیل شرعی آ جائے‘‘۔

اور جو آپ نے سؤال کیا ہے چاندی کی چین وغیرہ کے بارے میں تو میری رائے کے مطابق دونوں  اقوال میں اس کا پہننا جائز نہیں اور یہ اس لئے کہ چین پہننا بلاد اسلام میں عورتوں کے ساتھ خاص ہے نہ کہ مردوں کیلئے، لہذا اس کو پہننا تشبہ بالنساء ہے اور اس کے ممانعت کے بارے میں احادیث وارد ہوئی ہیں بلکہ ایسا کرنے والے یعنی عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے پر لعنت بھی کی گئی ہے۔ بخاری(۵۸۸۵) میں شعبہ عن قتادہ عن عکرمہ عن ابن عباس کے طریق سے مروی ہے کہ ابن عباسؓ کے فرمایا:((رسول اللہؐ نے مردوں میں سے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والوں پرلعنت کی ہے اور عورتوں میں سے مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں  پر لعنت کی ہے)) ۔ واللہ اعلم


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں