×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / متفرق فتاوى جات / کیا اس عورت پر اس خواب کا نافذ کرنا واجب ہے ؟

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2893
- Aa +

اگرعورت امید سے ہو اور وہ اپنے میاں سے یہ طے کرلے کہ اگر خداوندِ کریم نے ہمیں بیٹے سے نوازا تو اس کا نام عمرو وغیرہ رکھے گی ، لیکن ایک رات یہ قصہ ہوا کہ اس نے خواب میں کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک نیک وصالح فرزند سے نوازے گا بشرطیکہ کہ تم اس کا نام ریان رکھو ، اب ایسی صورت میں اس عورت کو کیا کرنا چاہئے ؟

هل يجب عليها تنفيذ الرؤيا؟

جواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ

اس پر یہ لازم نہیں ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا وہی نام رکھے جواس نے خواب میں سنا ہے ، اس لئے کہ نام اور نیک ہونے کی آپس میں بھلا کیا رشتہ داری ہے؟ البتہ ایک بیٹے کا باپ پر یہ حق ہے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے ، اور اگر آپ اپنے بیٹے کا سب سے اچھا نام رکھنا چاہتی ہیں تو اس کا نام عبداللہ یا عبدالرحمن رکھیں اس لئے کہ مسلم شریف میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت نے ارشاد فرمایا: "اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارے ناموں میں سب سے زیادہ محبوب نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں"۔

آپ کا بھائی

خالد المصلح

20/10/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں