×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / روزه اور رمضان / حیض کا خون روکنے کی دوا کھا کر روزے جاری رکھنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:5798
- Aa +

حیض کا خون روکنے کی دوا کھا کر روزے جاری رکھنے کا کیا حکم ہے؟

استمرار الصوم باستعمال المانع لإيقاف الدم

جواب

 

اما بعد۔۔۔

اللہ کیتوفیق سے ہم آپ کے سوال کے جواب میں کہتے ہیں:

عادت کے طور پر آنے والے خون کو روکنے کیلئے دوا کے استعمال کی تین شرائط ہیں:

پہلی شرط: اس دوا کے کھانے میں کوئی نقصان نہ ہو، مطلب یہ کہ عورت کیلئے ضرر نہ ہو کیونکہ یہ فاسد خون کو روکنا ہے۔

دوسری شرط: اس سے اضطراب و بے چینی نہ ہو۔

تیسری شرط: یہ آخری شرط ہے اور وہ یہ کہ دوا کا لینا کسی ڈاکٹر کے مشورہ سے ہو، اور یہ مشورہ کیوں لے؟ یہ اس لئے کہ بعض اوقات کوئی عورت ایک گولی لیتی ہے مگر اس سے خون نہیں رکتا تو وہ متردد رہتی ہے تو یہ اشکال اور اضطراب پیدا ہوتا ہے: کیا وہ پاک ہے کہ روزے رکھے یا حائضہ ہے کہ روزے نہ رکھے؟

بہرحال اگر عورت یہ گولیاں کھائے اور خون نکلنا بھی بند ہو جائے تو اس کے روزے صحیح ہیں؛ بعض بہنیں گولیاں کھا کر روزے بھی رکھ لیتی ہیں پھر کہتی ہیں کہ میں ان دنوں کی قضاء کروں گی، حالانکہ کوئی قضاء واجب نہیں کیونکہ اس نے کوئی روزہ چھوڑا ہی نہیں اور اس کے ان دنوں کے روزے بالکل ٹھیک تھے، لیکن پھر بھی ان گولیوں کے کھانے میں وہ شروط لازمی ہیں جن کا ابھی ذکر کیا، لہذا چاہئیے کہ کوئی نقصان نہ ہو، اور نہ ہی بے چینی ہو اور ڈاکٹر کے مشوورہ سے گولیاں لی جائیں۔

بعض بہنیں کہتی ہوں گی کہ میں نہیں چاہتی کہ مجھ سے کئی خیر چھوٹے، تو ان سے میں یہ کہوں گا اگر آپ اللہ کے ہاں ملنے والے اجر کا استحضار رکھیں گی اگرچہ عمل سے ممانعت ہے تو بھی آپ اللہ کی اطاعت ہی کر رہی ہیں، پھر بھی اگر کوئی عورت یہ گولیاں لینا چاہے ان مذکورہ شروط کے ساتھ تو کوئی حرج نہیں۔


سب سے زیادہ دیکھا گیا

ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں