اسلامی مہینوں کی ۱۳،۱۴،۱۵ تأریخ جنہیں ایام بیض کہا جاتا ہے، ان دنوں میں روزہ رکھنے کی کیا حکمت ہے؟
الحكمة من صيام أيام البيض
فتاوی جات / روزه اور رمضان / ایام بیض (ہر مہینے کی ۱۳،۱۴،۱۵ تأریخ) کے روزے رکھنے کی حکمت
اسلامی مہینوں کی ۱۳،۱۴،۱۵ تأریخ جنہیں ایام بیض کہا جاتا ہے، ان دنوں میں روزہ رکھنے کی کیا حکمت ہے؟
الحكمة من صيام أيام البيض
جواب
حمد و ثناء کے بعد۔۔۔
بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:
ایام بیض کے روزوے مشروع ہونے میں حکمت یہ ہے کہ امت زیادہ سے زیادہ نیک عمل کر کے زیادہ سے زیادہ خیر حاصل کر سکے جو کہ عظیم اجر کا باعث بنے، ان دنوں کے روزوں کی علت کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے: کہ یہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ہے کہ اس نے لوگوں کے نفع سے بھر پور چاند کو ان دنوں میں کمال روشنی عطا فرمائی، ایک قول یہ بھی ہے: کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ چاند کے پورا ہونے پر خون انسان کی رگوں میں تیز دوڑنے لگتا ہے تو روزے کو مشروع کیا گیا ہے تاکہ شیطان پر دائرہ تنگ کیا جا سکے کیونکہ وہ انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے جیسا کہ بخاری (۲۰۳۸) اور مسلم(۲۱۷۴) میں زہری عن علی بن حسین عن صفیہؓ کے طری سے مروہ ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: ((شیطان انسان کی رگوں میں ایسے ہی دوڑتا ہے جیسے خون دوڑتا ہے))، واللہ اعلم۔
آپ کا بھائی
خالد المصلح
23/03/1425هـ