×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / ​زکوٰۃ / زکوٰۃ میں پیسوں کا نصاب اور والدین کو زکوٰۃ دینے کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2156
- Aa +

زکوٰۃ میں پیسوں کا کیا نصاب ہے؟ اور والدین کو زکوٰۃ دینے کا کیا حکم ہے؟

ما هو نصاب النقود في الزكاة؟ وما حكم إعطائها للوالدين؟

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

اہل علم کے صحیح قول کے مطابق جب بیٹے کے اپنے حالات اس قدر تنگ ہوں کہ وہ بمشکل صرف اپنے ہی اخراجات اٹھا سکتا ہو تو ایسی حالت میں بیٹے پر باپ کا نفقہ واجب نہیں ہے ، لیکن اس کے پاس زکوٰۃ ہے اور اس کا باپ کمزور وخستہ حال ہے اور وہ دوسروں کی معاونت کا ضرورت مند ہے اور وہ زکوٰۃ کا مستحق بھی ہے تو اس حالت میں ہم کہتے ہیں کہ دوسروں کو زکوٰۃ دینے کے بجائے اپنے والد کو زکوٰۃ دینا أولیٰ و أفضل ہے ، اس لئے کہ وہ حسنِ سلوک کا زیادہ مستحق ہے ، اگر وہ یہ کہے کہ یہ تو میرا باپ ہے اور اس پر خرچ کرنا مجھ پر واجب ہے تو اس کے بارے میں ہم یہ کہیں گے کہ آپ اس حالت میں خرچ نہیں کرسکتے ، پس اگر آپ خرچ نہیں کرسکتے اور آپ کے پاس زکوٰۃ ہے تو پھر اپنے باپ کو ہی دے دیں ، پس دونوں شرطوں کو دیکھنا ضروری ہے ۔

رہی بات پیسوں میں زکوٰۃ کے نصاب کی تو اس کو بعض علماء چاندی کے حساب سے شمار کرتے ہیں اور بعض علماء اس کو سونے کے حساب سے شمار کرتے ہیں ، اور ان دونوں اقوال میں أقرب الی الصواب قول یہی ہے کہ اس کو سونے کے حساب سے شمارکیا جائے اور یہ تقریباََ پچاسی گرام سونا بنتا ہے ، اگر آپ کے پاس موجودہ مال پچاسی گرام سونے تک پہنچ جائے تو اس میں زکوٰۃ واجب ہے پھر چاہے وہ دینارو ریال ہوں یا پھر چاہے ڈالر و پاؤنڈ ہوں (لیکن یہ زکوٰۃ کرنسی کے اختلاف کے اعتبار سے ہوگی)۔

اب سوال یہ ہے کہ وہ آلیت کی پہچان کیسے کرے گا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ سونار کے پاس جائے اس سے گرام کی قیمت کے بارے میں معلومات کرے ، اور پھر اس کو پچاسی سے ضرب دے ، اگر مثال کے طور پر ان پچاسی گرام کی قیمت ہزار ریال بنتی ہو تو اس حساب سے اگر آپکے پاس ہزار ریال ہوں اور ان پر پورا سال گزر جائے تو آپ پر اس کی زکوٰۃ واجب ہے


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں