×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / ​زکوٰۃ / قرضوں کی زکوٰۃ کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2564
- Aa +

میں نے اپنی اہلیہ سے اپنی پڑھائی کے لئے کچھ رقم ادھارلی ہے اس شرط پہ کہ اسے یہ رقم پانچ سال بعد لوٹاؤں گا تو کیا اب اس ادھار لی گئی رقم میں مجھ پر زکوٰۃ واجب ہے ؟

زكاة القروض

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

اگر یہ ادھار کسی ایسے تنگدست کو دیا گیا ہو جیسا کہ صاحب ِ سوال کے حال سے لگ رہا ہے تو اس حالت میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے ، اس لئے کہ اس کے پا س ادھار چُکانے کے لئے مال نہیں ہے ، لہٰذا ایسے قرضدار پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔

رہی بات قرض دینے والی کی تو جو مال اس کے قبضہ میں ہے تو اس کو اس مالِ نصاب میں سے کم کرے جو اس کے پاس ہے اور اس کو زکوٰۃ کے مال میں سے شمار نہ کرے ، لیکن اصل مسئلہ یہاں قرضدار کا ہے کہ کیا اس پر اس مال کی زکوٰۃ آئے گی یا نہیں؟؟

اس کا جواب یہ ہے کہ اگر یہ قرضہ کسی تنگدست آدمی پر ہو یا اصل میں تو تنگدست نہ ہولیکن ظاہری طور پر تنگدست ہو مثلا مال تو اس کے پاس ہے لیکن ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور قرضہ ادا نہیں کررہا تو راجح قول کے مطابق اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔

اور اہل علم کی ایک جماعت کا یہ کہنا ہے کہ اس پر ایک مرتبہ زکوٰۃ واجب ہے ، یہ امام مالک اور فقہائے کرام کی ایک بڑی جماعت کا قول ہے ، اور بعض اہل علم فرماتے ہیں کہ جب اسے قبضہ ہوجائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے ۔

لیکن صاف اور بے غبارقول یہی ہے کہ اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے ، اس لئے کہ اس مال میں وجوبِ زکوٰہ کی شرائط مفقود ہیں ، اور وجوبِ زکوٰۃ کی شرائط میں سے ایک شرط کامل طور پر ملکیت بھی ہے ، یہاں ملکیت ذمہ میں تو شامل ہے لیکن ساقط ہونے کے احتمال سے وہ غیر مستحکم ہے ، اس لئے راجح قول کے مطابق اس میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔

واللہ أعلم


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں