×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / ​زکوٰۃ / پالتو بکریوں میں زکوٰۃ کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2367
- Aa +

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، میرے پاس بکریوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ ہے جس کی تعداد 100 سے اوپر ہے ، میں پورا سال ان کو گھاس چارہ کھلاتا ہوں ، پہلے تو یہ کہ میں ان بکریوں کو تجارت اور مالی نفع کی وجہ سے بھی پالتا ہوں ،اور دوسرا یہ کہ یہ میرا پسندیدہ مشغلہ بھی ہے ، بایں طور کہ میں بڑی بکریوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں اور پھر ان کی پیداوار کو فروخت کر دیتا ہوں ، یہاں یہ بات پیشِ نظر رہے کہ بڑی بکریوں کو جو گھاس چارہ وغیرہ کھلایا جاتا ہے تو وہ ان کی پیداوار کی فروختگی سے ہوتا ہے ، لیکن اب تک میں نے بڑی بکریوں کو فروخت نہیں کیا ، لیکن جب اچھی قیمت ملے تو میں ان میں سے ایک بکری فروخت کر دیتا ہوں ، لہٰذا جنابِ مآب سے میری گزارش ہے کہ اس حال میں زکوٰۃ کی کیفیت کے بارے میں میری رہنمائی فرمائیں ، اور کیا زکوٰۃ صرف اسی مال پر آئے گی جس سے ان بکریوں کو چارہ کھلایا جاتا ہے یا پھر پورے مال پر؟ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے

زكاة الأغنام التي ليست للتجارة

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته۔

ان بکریوں میں عام چوپایوں کی طرح زکوٰۃ نہیں ہے ، اس لئے کہ آپ ان کو چارہ کھلاتے ہیں ، آپ پر زکوٰۃ اس صورت میں آئے گی جب آپ ان کو تجارت کے لئے پیش کریں گے ، اس لئے کہ اس صورت میں یہ ان تجارتی سامان سے ہوجائے گا جس پر جمہورعلماء کے نزدیک زکوٰۃ واجب ہے، لہٰذا جب اس پر پورا سال گزر جائے تو تجارت کے لئے آپ نے جوبکریاں پیش کی ہیں ان کی قیمت دیکھ لیں کہ ان کی قیمت کتنی ہے پھر جتنی قیمت بنتی ہو تو اس کے عشر میں سے چوتھائی حصہ زکوٰۃ نکال لیں ، اس اعتبار سے سو میں سے ڈھائی فیصد بنتے ہیں ، یہ اس کے علاوہ میں سے ہے جو آپ بڑی بکریوں پر چارہ کھلانے میں خرچ کرتے ہیں ، البتہ اگر بڑی بکریوں کو اچھی قیمت کے عوض فروخت بھی کرتے ہیں تو اس میں آپ پر کوئی زکوٰۃ نہیں ہے ، اس لئے کہ اس صورت میں وہ تجارتی مال نہیں بنتا۔

آپ کا بھائی/

خالد المصلح

27/09/1424هـ


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں