×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / ​​قربانی کے مسائل / مختلف نیتوں کے ساتھ قربانی کے جانور میں شریک ہونا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3325
- Aa +

کیا ایک گائے میں مختلف گھرانوں سے تین افراد کا جمع ہونا جائز ہے ، اور ان میں سے ایک کی نیت کی قربانی ہو اور باقی دونوں کی نیت قربانی کی نہ ہو بلکہ صرف گوشت سے نفع حاصل کرنا ہو؟

حكم الاشتراك في الذبيحة بنوايا مختلفة

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آ پ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

ایسی قربانی کے جانور جس میں کچھ کی نیت قربانی ہو اور کچھ کی صرف گوشت حاصل کرنا تو اس کے بارے میں اہل علم کے دو قول ہیں:

پہلا قول: امام شافعی اور امام احمد بن حنبل کے نزدیک اس طرح کے ذبیحہ میں شرکت جائز ہے ، چاہے وہ ذبیحہ واجب ہو یا نفلی ، چاہے سب کی نیت قربانی کی ہو یا بعض کی نیت محض گوشت حاصل کرنا ہو ۔

ان حضرات کا استدلال صحیح مسلم {۱۳۱۸} میں وارد شدہ حضرت جابر ؓ کی حدیث ہے جس میں وہ فرماتے ہیں کہ ہم حج کے لئے اللہ کے رسولکے ساتھ نکلے تو اللہ کے رسولنے ہمیں اونٹوں اور گائے میں شرکت کا حکم دیا اس طرح ہم سات سات ایک اونٹ میں ہوئے ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ہم حج و عمرہ میں اللہ کے رسول کے ساتھ ایک اونٹ میں سات آدمی تھے ۔

اور حدیث سے استدلال اس طرح ہے کہ حج میں بعض ذبیحہ واجب ہوتے ہیں اور بعض نفل ، تو جب یہ مختلف جہات قربانی پر مؤثر نہیں ہوئے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ شرکت میں مختلف نیتیں مؤثر نہیں ہوتیں ۔

دوسرا قول: یہ ہے کہ جو شخص قربانی کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے اس شخص کے ساتھ قربانی جائز نہیں ہے جو قربانی نہیں چاہتا، اس لئے ذبیحہ ایک ہے ، لہٰذا یہ جائز نہیں ہے کہ بعض قربتِ الٰہی کی نیت کریں اور بعض نہ کریں ، یہ امام ابو حنیفہ کا مذہب ہے ۔

اور زیادہ قرین قیاس اور أقرب الی الصواب بھی یہی قول ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ قربانی جائز نہیں ہے جس کی نیت قربانی کی نہ ہو ، اس لئے کہ اجازت اسی صورت پر وارد ہے ، باقی رہی واجب اور نفلی قربانی کی تو یہ غیر مؤثر ہے ، اس لئے کہ سب ہی قربتِ الٰہی کے خواہاں ہوتے ہیں ، برخلاف اس کے کہ جب ان کا مقصد گوشت حاصل کرنا ہو ۔ واللہ أعلم


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں