×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / قسم اور نذر / نا معلوم قسموں کا کفارہ

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2284
- Aa +

میں نے بہت ساری قسمیں کھانے کا ارتکاب کیا ہے ، جو شاید یمینِ غموس کے قبیل میں سے ہیں ، اور شاید وہ دس سے زیادہ قسمیں ہوں مجھے صحیح تعداد کا علم نہیں ہے لیکن سوال میرا یہ ہے کہ مجھے اب کیا کرنا چاہئے؟

أقسم بأيمان لا يعلم عددها

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

اہل علم کے صحیح قول کے مطابق ان جیسی قسموں میں کفارہ کافی نہیں ہے ، بلکہ اللہ کے حضور خوب توبہ تائب ہونا ضروری ہے ، اور یمینِ غموس میں نہ کفارہ نہ ہونے پر ارشادباری تعالیٰ خود شاہد ہے: (جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو چند کوڑیوں کے عوض بیچتے ہیں تو وہ ایسے لوگ ہیں کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے) (آل عمران :۷۷) اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے یمینِ غموس پر وعید کا ذکر تو کیا لیکن کفارے کا ذکر نہیں کیا ، اسی طرح صحیح بخاری میں عبداللہ بن مسعودؓ سے منقول ہے کہ اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا: "جس نے کوئی ایسی قسم اٹھائی جس میں وہ جھوٹا اور گناہگار ہو اور جس کے ذریعہ وہ مال ہتھیانا چاہتا ہو تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غصہ ہوں گے"۔ ابن مسعودؓ فرماتے ہیں: ہمارے نزدیک جن گناہوں پر کفارہ نہیں ہوتا تھا ان میں ایک یمینِ غموس بھی تھا۔ اور ابراہیم نخعی اور حسن بصری سے منقول ہے وہ فرماتے ہیں کہ یہ یمین اس بات سے بڑی ہے کہ اس کا کفارہ ادا کیا جائے اس لئے کہ یہ جھوٹ ہے اور جھوٹ میں کفارہ نہیں ہوتا، اور یہ جمہورعلماء میں سے احناف ، مالکیہ اور حنابلہ وغیرہ کا مذھب ہے۔ اور اہل علم کی ایک جماعت اس بارے میں کہتی ہے کہ ایسے شخص پر کفارہ واجب ہے، یہ امام احمد اور امام شافعی کا قول ہے ، لیکن صحیح قول وہی ہے جو جمہور کا مذہب ہے۔

لہٰذا آپ کو چاہئے کہ اللہ کے حضور توبہ تائب ہوکر دوبارہ اس طرح نہ کرنے کا عزم بالجزم کرلیں



×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں