×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / القضاء والشهادات / آنکھ پر مارنے والے کا ضمان ادا کرنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2605
- Aa +

جنابِ مآب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اگر کوئی شخص کسی کو آنکھ پر مارے اور وہ اس کی موت کا سبب بنے ، تو کیا آنکھ پر مارنے والے سے قصاص لیا جائے گا؟ اسی طرح اگر کوئی کسی آلہ کو خراب کردے یا جانور کو مار دے تو ہلاک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے، کیا اس پر اس کا تاوان آئے گا یا جن چیزوں کو اس نے نقصان پہنچایا ہے اس کی ضمان ادا کرے گا ؟

تضمين العائن

جواب

حمد و ثناء اور سلام کے بعد۔۔۔۔

 جب یہ متحقق ہوجائے کہ عائن نے واقعی کوئی چیز تلف کردی ہے تو اس کے بارے میں اہل علم کے دو قول ہیں:

پہلا قول : عائن ضمان ادا کرے گا، یہ مالکیہ میں سے ایک بہت بڑی فقہاء کی جماعت کا مذہب ہے ، ان حضرات نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اگر کوئی کسی شخص کو قتل کرتا ہے اسکی آنکھ کی وجہ سے تو پھر اس پر قصاص یا دیت آئے گی۔

دوسرا قول : عائن پر ضمان نہیں آئے گا، یہ شوافع کا مذہب ہے، وہ کہتے ہیں کہ عائن کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور اسی طرح اس پر قصاص اور دیت بھی نہیں آئے گی، اس لئے کہ آنکھ کی وجہ سے کسی کو قتل کرنا ایک غیر منضبط امر ہے ، دوسری بات یہ کہ عائن کی طرف سے ایسا کوئی فعل سرزد نہیں ہوا جو ضمان کو واجب کر دے ، اس لئے اس معاملہ میں تو صرف حسد ہے۔

شوافع کا قول زیادہ قرین قیاس اور أقرب الی الصواب ہے ، خاص کر وہ قول جو قصاص کے متعلق ہے۔

واللہ أعلم

آپ کا بھائی/

أ.د.خالد المصلح

10/1 /1428هـ



×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں