×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / البيوع / غیر مسلم عورتوں کو لیڈی برہنہ کپڑے بیچنا

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3342
- Aa +

اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ آپ کو بے حد جزائے خیر عطا فرمائے۔ محترم جناب میرا سوال یہ ہے کہ میں یورپ میں غیر مسلم عورتوں کو لیڈی برہنہ کپڑے فروخت کرتا ہوں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ وہ ستر کو ظاہر کرنے والے کپڑے ہوتے ہیں ، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ غیر مسلم ممالک میں غیر مسلم عورتوں کو اس طرح کے لباس بیچنے کا کیا حکم ہے؟ اللہ تعالیٰ آپ کی اس دینی کدّ و کاوش کو قبول فرما کر اسے آپ کے میزانِ حسنات کے لئے ذخیرہ بنائے

بيع الملابس النسائية العارية لغير المسلمين

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

یہ مسئلہ ان چیزوں کے بیچنے کے حکم کے تحت داخل ہے جن کے استعمال کے بارے میں یقینایا غالباََ علم نہیں ہے کہ یہ حرام ہے یا نہیں لیکن جمہور علماء میں سے بہت سارے محدثین اور فقہاء کا مذہب اس طرح کی چیزوں میں حرمت کا ہے، اس لئے کہ اس طرح کی چیزیں بیچنا ایک قسم گناہ کے کام میں مدد و معاونت ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی کتاب میں حرام قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے: ﴿گناہ کے کام میں ایک دوسرے کی مدد و معاونت نہ کیا کرو﴾ اسی طرح بعض ایسے لباس کے بیچنے کی حرمت پر صراحت فرمائی ہے جس کے ذریعہ حرام کاموں پہ مددومعاونت حاصل ہوتی ہے ، شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ شرح العمدہ {4/386] میں لکھتے ہیں : ہر ایسا لباس جس کے بارے میں یہ غالب گمان ہو کہ اس سے معصیت و گناہ کے کام میں مدد ملے گی تو اس کو ایسے شخص کے ہاتھ بیچنا جائز نہیں ہے جس کے ذریعہ وہ معصیت و ظلم پر معاونت کرتا ہو، اسی پر میری رائے نہیں ہے کہ آپ ان کپڑوں کو بیچیں چاہے مسلم ممالک میں یا غیر مسلم ممالک میں ۔

اللہ تعالیٰ سب کو خیرکے کاموں کی توفیق عطا فرمائے


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں