×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / البيوع / دورِ حاضر میں غلاموں کی تجارت کا حکم

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:3057
- Aa +

دورِ حاضر میں غلاموں کی تجارت کا کیا حکم ہے؟ کیا خریدی ہوئی باندی جماع اور خلوت کے اعتبار سے مِلکِ یمین کے حکم میں ہے؟ یہ بات پیشِ نظر رہے کہ بعض ملکوں میں غلاموں کی تجارت کا بہت بڑا رواج ہے جو یا تو اغوا کے سبب ہوتی ہے یا جنگ کے سبب؟

حكم تجارة الرقيق في العالم اليوم

جواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آپ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

دورِ حاضر کے غلام کی حالت کے بارے میں صحیح علم نہیں ہے کہ وہ اصل میں غلام ہے یا نہیں ، اس لئے کہ اکثر ہمارے سننے میں آتا ہے کہ یہ یا تو فراڈ کے ذریعہ ہوتا ہے یا پھر کسی آزاد آدمی کو غلام بناکر بیچا جاتا ہے ، بہر کیف اگر یہ معاملہ کفار کے ساتھ ہو تو پھر کافر سے غلام خریدنا جائز ہے، اور اس سے ہدیہ بھی قبول کیا جاسکتا ہے اس لئے کہ جیسا کہ سِیر اور تراجم کی کتابوں میں مشہور ہے کہ مصر کے بادشاہ نے جب آپ کو ماریہ قبطیہؓ ہدیہ میں دی تو آپنے اس سے ماریہ قبطیہ ؓ کو بطور ہدیہ قبول فرمایا، اور دوسری بات یہ کہ اصل معاملات میں حلّت ہی ہوتی ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اللہ تعالیٰ نے خرید و فروخت کو حلال قراردیا ہے‘‘، لیکن اس کے باوجود بھی حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ نے کفار سے غلام خریدنے کو ناپسند فرمایا ہے، بیہقی نے اپنے سنن {9/140} میں صحیح اسناد کے ساتھ حضرت عمرؓ سے روایت کی ہے جس میں وہ فرماتے ہیں: اہلِ ذمہ کے غلام نہ خریدو اس لئے کہ وہ اہل خراج ہیں جو آپس میں بعض بعض کو بیچتے ہیں۔

باقی رہی کراہت کی علت تو اس کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے، ان اقوال میں سب سے زیادہ أقرب الی الصواب قول ابن القیمؒ کا ہے جو انہوں نے کتاب احکام اھل الذمہ {1/133} میں ذکر کیا ہے : "گویا کہ حضرت عمرؓ نے کفار کے غلاموں کے لئے وہ احکام ثابت نہیں کئے جو مسلمانوں کے غلام کے لئے ثابت ہوتے ہیں، اور ان کو یہ علم تھا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو بیچتے ہیں جس کی وجہ سے وہ حقیقی طور پر غلام ثابت نہیں ہوتا، اس لئے مسلمانوں کو ان کے خریدنے سے روکا گیا" پھر فرمایا: اس پر حضرت علیؓ نے بھی ان کی موافقت کی اور مسلمان کے لئے ان کا خریدنا ناپسند فرمایا، اور سعید فرماتے ہیں: قتادہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ان کے غلام خریدے جائیں الا یہ کہ جو ان کے علاوہ اور ممالک سے ہوں جیسا کہ اگر کوئی زنجی ہو یا خراسانی ہو تو وہ ایک دوسرے کو نہیں بیچتے ۔

ساری بحث کا لب لباب اورخلاصہ یہ ہے کہ اس کی کراہت کی وجہ غلامی کی عدمِ توکید ہے ، پس اگر کوئی اس احتیاط سے لے لے تو اچھا ہے ، اور اگر کوئی ایسا نہ بھی کرے پھر بھی خریدنے میں اس پر کوئی گناہ نہیں ، اور اگر آپ کو یہ یقین ہوجائے یا غالب گمان ہوجائے کہ یہ غلام نہیں ہے بلکہ ایک آزاد آدمی کو غلام بنایا جا رہا ہے تو اس صورت میں اس کا خریدنا جائز نہیں ہے ۔ واللہ أعلم


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.

×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں