کیا نمازگاہ میں اعلانِ نکاح اور رسمِ نکاح ادا کرنا جائز ہے؟ اور کیا اس میں ہنسی مذاح کے ساتھ بطورِ یاداشت کے تصویریں لینا جائز ہے ؟ اور کیا دورانِ نماز نمازیوں کی راحت کے بقدر بچوں کا استمرار کے ساتھ کھیل کود اور ہنسی مذاق جائز ہے ؟ یہ بات پیشِ نظر رہے کہ مسجد ہی ان لوگوں کا ملجاء و مأوی ہے اس لئے کہ وہ جرمنی میں رہائش پذیر ہیں ، اوران احکام کی وجہ سے بعض لوگوں کا اس مسجد سے اجتناب کرکے دوسری مسجد کو اختیارکرنے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟
الاحتفال بعقد النكاح في المسجد