ہم چند طلباء ہیں جو شہرِ بکین میں پڑھتے ہیں اور ایک ایسے اسلامی سفارت خانہ میں ہم نمازِ جمعہ کے لئے جاتے ہیں جہاں اس سفارت خانہ نے ایسا ہال خاص کیا ہے جس میں نمازِ جمعہ ادا کی جاتی ہے ، ایک دفعہ ایک طالب علم نماز ِ عصر ادا کرنے کے لئے اس سفارت خانہ میں گیا جو اس ہال سے قریب تھا ، وضو کرنے کے بعد جب وہ اندر ہال میں گیا تو اس ہال کے اندر چند لڑکیوں کو فل والیم میوزک سنتے اورناچتے ہوئے پایا: جب اس طالب علم نے(وہاں لوگوں سے) پوچھا کہ کیا یہ وہ جگہ نہیں ہے جہاں نمازِ جمعہ ادا کی جاتی ہے تو جواب میں انہوں نے کہاکہ اس جگہ باقی نمازیں نہیں پڑھی جاتیں بلکہ یہ جگہ صرف نمازِ جمعہ کے لئے مخصوص ہے باقی دنوں میں کبھی تو کسی کو موسیقی سنتے ہوئے پاؤگے کبھی ناچتے ہوئے اور کبھی کھاتے پیتے ہوئے ، (اب سوال یہ ہے کہ ) کیا ایسی جگہ میں نماز پڑھنا جائزہے خاص کر جب صرف وہی ایک جگہ ہو جہاں ہم عربی میں خطبہ سن سکتے ہوں؟ مصلى يستخدم كمرقص فما الحكم؟